سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے کہ میٹرو سٹیشن (Metro Station) پر ایک دہشت گرد پکڑا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک یوزر، لکشمن نے دعویٰ کیا،’فرید آباد میں ایک دہشت گرد گرفتار، فرید آباد میٹرو اسٹیشن (Faridabad Metro Station) ‘۔
اسی طرح کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے InVID ٹول کا استعمال کیا۔نتیجتاً ہمیں یہ ویڈیو فرید آباد نیوز کے یوٹیوب چینل پر 25 جون 2022 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کا عنوان ہے، ’فرید آباد میٹرو اسٹیشن Faridabad Metro Station) پر دہشت گرد کے پکڑے جانے کا دعویٰ غلط ہے ، درست یہ ہے کہ یہ ویڈیو سی آئی ایس ایف موک ڈرل کا ہے‘۔
علاوہ ازیں، ’کی ورڈ‘ سرچ کرنے پر ہمیں فریدآباد پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ ملا جو واضح کرتاہے کہ وائرل ویڈیو ایک موک ڈرل کا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا، ’پہلے #سچ_جان لو #پھر_لکھو یہ ویڈیو، CISF کی طرف سے کی گئی موک ڈرل(مشق) کا حصہ ہے۔سچائی جانیں، افواہ نہ پھیلائیں۔ #نیم _حکیم خطرۂ جاں‘۔
यह वीडियो, सीआईएसफ द्वारा की गई मॉक ड्रिल का हिस्सा है। सच्चाई जाने ,अफवाह ना फैलाएं।#नीम_हकीम खतरा-ए-जान https://t.co/FeQvqg5LI9
— People’s Police – Faridabad Police (@FBDPolice) June 26, 2022
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سی آئی ایس ایف کی موک ڈرل کا ہے، لہٰذا یوزرس اسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ اسے شیئر کر رہے ہیں۔
دعویٰ: فرید آباد میٹرو اسٹیشن سے ایک دہشت گرد گرفتار
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- کیا ہے سنجے راؤت کے روتے ہوئے ویڈیو کی حقیقیت؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
- فیکٹ چیک: ’کویت میں ہندو شخص کی پٹائی‘ کے دعوے کے ساتھ پرانا ویڈیو وائرل
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)
https://youtu.be/lNzQjiTP5O4