بی جے پی کی ٹوپی اور پٹکا پہن کر شراب بانٹنے والے ایک شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ اس ویڈیو پر بی جے پی کا مذاق اڑا رہے ہیں اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے معروف وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن (@pbhushan1) نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’واہ مودی جی، آپ کی پارٹی نے تلنگانہ کو بھی گوا بنا دیا ہے! کیا عیش ہے!”
دوسری طرف، ایک دیگر ویریفائیڈ یوز، سابق بی جے پی رہنما اور موجودہ ٹی ایم سی کے لیڈر کیرتی آزاد لکھتے ہیں،’اندر#pm @narendramodi کی تقریر،باہر @BJP4India کے کارکنان کا ’بھارت ماتا‘ کے اعزاز میں شراب اور کباب کے گلچھرے ۔ یہ ہے اصلی چہرہ ان کے ہندو دھرم کا۔ یہ طنز کے لائق بھی نہیں، بے شرمی کی انتہا @pbhushan1‘۔
अंदर #pm @narendramodi का
भाषण,बाहर @BJP4India के कार्यकर्ताओं का
भारत माता के सम्मान में
शराब और कबाब के गुलछर्रेये है असली चेहरा इनके
हिन्दू धर्म काये उपहास लायक भी नहीं
बेशर्मी की पराकाष्ठा @pbhushan1 https://t.co/qHHJWLC2iY— Kirti Azad (@KirtiAzaad) July 4, 2022
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے پہلے ہم نے گوگل پر سمپل سرچ کیا۔ ہمیں اسی وائرل ویڈیو سے متعلق تاریخ 20 دسمبر 2021 پر کوئی نیوز رپورٹ نہیں ملی۔ ایک ویب سائٹ نے اس ویڈیو کو سرخی، ’بی جے پی کا گمچھا -ٹوپی پہنے دارو بانٹتے دکھا شخص، کانگریس بولی – پین کِلر بانٹ رہے مودی جی‘دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے توسل سے ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2021 میں بھی وائرل ہوچکا تھا۔ یہی ویڈیو یوپی کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بی جے پی اور یوگی آدتیہ ناتھ کا مذاق اڑاتے ہوئے اپلوڈ کیا گیا تھا۔
نتیجہ:
DFRAC کی جانب سے وائرل ویڈیو کی حقیقت کی جانچ- پڑتال کے بعد پایا گیاکہ یہ ویڈیو حال- فی الحال کا نہیں ہے۔ نہ ہی یہ ویڈیو تلنگانہ میں بی جے پی کے قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کا ہے۔ یہ ویڈیو سال 2021 کا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: وزیراعظم مودی نے تلنگانہ کو بھی گوا بنا دیا
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- کتھا واچک دیوی چترلیکھا نے کی مسلم نوجوان سے شادی؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
- فیکٹ چیک: زی نیوز، بی جے پی کے وزراء نے کنہیا لال کے قتل پر پھیلایا راہل گاندھی کا گمراہ کن ویڈیو
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)
https://youtu.be/-De3skkE2Yo