مہاراشٹر کے شہر ناسک میں افغان شہری، صوفی مولانا خواجہ سید ذریب چشتی کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ وہ 35 برس کے تھے ۔ وہ 4 سال پہلے ایک پناہ گزیں کے طور پر ہندوستان آئے تھے۔ انھیں حکومت ہند کی جانب سے پناہ گزین کا درجہ دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بادی النظر میں قتل کے پیچھے زمین یا پھر پیسے کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
وہیں صوفی مولانا کے قتل نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا ہے۔ کچھ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ صوفی مولانا کو ہندوتوا تنظیموں نے قتل کیا ہے۔ @SupportProphetM نامی یوزر نے عربی میں لکھا ،’ یہ چوتھی بار ہے جب ہندوؤں نے امام کو ٹارگیٹ کیا ۔ مسلم صوفی خواجہ سید چشتی (35) کو چار ہندوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا‘۔
للمرة الرابعة:الهندوس يستهدفون أئمة #المساجد
مقتل رجل الدين المسلم خواجة سيد شيستي 35 عاما برصاص 4 من الهندوس في مدينة #يولا#طرد_السفير_الهندي pic.twitter.com/tjO9hT4S62— الھیئة العالمیة لأنصار النبي ﷺ (@SupportProphetM) July 6, 2022
اسی طرح ایک دیگر یوزر نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔
للمرة الرابعة:الهندوس يستهدفون أئمة #المساجد
مقتل رجل الدين المسلم خواجة سيد شيستي 35 عاما برصاص 4 من الهندوس في مدينة #يولا#طرد_السفير_الهندي pic.twitter.com/WY1BkXuMMB— الصفحة الرسمية للشعوب الإسلامية (@ShoubE1moslmin) July 7, 2022
فیکٹ چیک:
ایک صوفی بزرگ کے قتل کے بارے میں کیے جانے والے دعوے کی بابت ہم نے گوگل پر سمپل سرچ کیا۔ ہمیں ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے بنیادی طور پر امام کے قتل کے پیچھے جائیداد کا تنازعہ بتایا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کوئی فرقہ وارانہ اینگل سامنے نہیں آیا ہے۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک میں سامنے آیا کہ صوفی بزرگ کے قتل کے پیچھے کی وجہ جائیداد کا تنازعہ ہے۔ ابھی تک اس کا کوئی فرقہ وارانہ اینگل نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جا نے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: ہندوؤں نے کیا صوفی بزرگ کا قتل
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: کیا یوپی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں مولانا کو کیا گرفتار؟
- کیا مندر توڑ کر بنائی گئی تھی اجمیر شریف کی درگاہ معلیٰ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)
https://youtu.be/ZQzziKmEHuU