بی جے پی کے سابق رہنما ‘ نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ پر متنازعہ بیان دیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کا سیلاب آگیا ہے، جنھیں مختلف دعوؤں کے ساتھ جم کر شیئر کیا جارہا ہے۔
البربوشی محمود نامی یوزر نے عربی میں کیپشن دیا، ’مودی‘ کے ایک ہندو حامی نے کویت میں ’قرآن پاک‘ کو پامال کرتے ہوئے ویڈیو بنایا، ریسٹورنٹ میں اس کے ساتھ کام کرنے والوں میں سے ایک نے مسلمانوں کو مطلع کر دیا، ناراض کویتی نوجوانوں نے اسے جم کر دھویا‘۔(اردو ترجمہ)
ان کے علاوہ دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر، ہمیں یہی ویڈیو ستمبر 2020 کو ابو فطيمه الصعيدي کے فیس بک پوسٹ میں ملا، جسے عربی کیپشن ، ’کویت میں قرآن پاک کی توہین کرنے والے ایشیائی کارکن کو کویتی نوجوانوں نے زدوکوب کیا#AboFtiama‘کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
وہیں، ہمیں انسٹاگرام پر ستمبر 2020 کو کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ عربی زبان میں ایک بیان بھی ملا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص کی جانب سے قرآن مقدس کی بے حرمتی اور ویڈیو بنائے جانے کے معاملے کاروائی کی گئی ۔ اسے گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس بیان کے آخر میں سخت پیغام دیا گیا ہے کہ (کویت کی) وزارت داخلہ مذہب اسلام کی توہین کرنے والے کسی شخص کو برداشت نہیں کرے گی۔
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے، جسے یوزرس، گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
دعویٰ: کویت میں ہندو شخص کی پٹائی
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: کیا لوگوں نے لاؤڈ سپیکر پر اذان کا آپشن ڈھونڈ لیا ہے؟
- ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملائیشیا میں کیا گیا احتجاجی مظاہرہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)