سوشل میڈیا پر سماجوادی پارٹی (SP) کے سینیئر رہنما اعظم خان (Azam Khan) کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ اعظم خان 27 ماہ جیل میں قید رہنے کے بعد شری رام اور شری کرشن کو آدرش ماننے لگے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ’میں بھی اگنی ویر‘ نامی یوزر نے لکھا،’27 مہینے جیل میں رہنے کے بعد اعظم خان (Azam Khan) جی‘۔
وہیں ’#بھارت @narendramodi کا بھکت‘ نامی یوزر نے لکھا،’27 مہینے #بابا جی کے #اترپردیش کے جیل میں رہنے کے بعد… #اعظم_خان، #فرق_صاف ہے۔ #یوگی_آدتیہ ناتھ‘۔
https://twitter.com/Father_Of_Pak/status/1538151928722378753
اس ویڈیو کو کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
27 महीने जेल काटने के बाद।।😆😆😜#आज़म_खान 🐷 pic.twitter.com/wbifIeoGaX
— विस्मय सिंह (@VismaySinghBJP) June 17, 2022
فیکٹ چیک:
وائرل ہو رہے ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے ویڈیو کے کچھ فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ یہ ویڈیو ہمیں سماجوادی پارٹی کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا ہوا‘ ملا۔ اس ویڈیو کو 7 اکتوبر 2017 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے 13:16 منٹ سے 16:20 منٹ اعظم خان (Azam Khan) کا پورا بیان سنا جا سکتا ہے۔
اعظم خان نے (Azam Khan) کہا،’مغل ہمارے پوروج (آباء واجداد) نہیں تھے۔ نہ کل ہمارے پوروج تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہوں گے۔ ہم نے آپ کے سامنے ہزار بار کہا ہے کہ ہمیں ہمارا دین، ہمارا قرآن، ہماری حدیث، ہمارے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ خبردار…کسی مذہبی پیشوا یا کسی دھرم کے مہا پرشوں (عظیم شخصیات) کا اَپمان (اہانت) مت کروَ اور کیوں؟ اس لیے کہ جو تمہاری کتاب، جو تمھاری روح ہے، اس میں 1500 برس کے بعد اس کا ایک نکتہ نہ کم ہوا ہے اور نہ ہی زیادہ۔ اللہ نے ایک لاکھ 20 ہزار پیغمبر بھیجے ہیں۔ دنیا میں جتنے بھی مہار پُرش تھے، ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے زمانے میں پیغمبر رہے ہوں۔ اس لیے یوگی جی! مغل، ہمارے آدرش (ماڈل، لائق تقلید) نہیں ہیں، بلکہ رام اور کرشن جی ہمارے آدرش ہیں۔ لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پیغمبرﷺ اور عیسیٰ مسیحؑ آپ کے آدرش ہیں یا نہیں؟‘۔
نتیجہ:
اس فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ اعظم خان (Azam Khan) کا ویڈیو حال کا نہیں ہے بلکہ 5 سال پرانا ہے اور ان کے ادھورے ویڈیو کلپ کو شیئر کرکے سوشل میڈیا یوزرس گمراہ کن خبر پھیلا رہے ہیں۔
دعویٰ: 27 ماہ جیل کی قید کے بعد اعظم خان ہو گئے رام–کرشن کے بھکت
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- مسلم یونیورسٹیوں سے 148 اور ہندو یونیورسٹیوں سے صرف 2 UPSC میں امتحان کامیاب!، پڑھیں، فیکٹ چیک
- کیا اے پی جے عبدالکلام نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مدارس میں دہشت گرد بنایا جاتا ہے؟ پڑھیں،فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)