حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا تھاکہ بھگت سنگھ (Bhagat Singh) جی نے ایک نعرہ دیا تھا ، آج میں ایک نعرہ دے رہا ہوں،انقلاب زندہ باد،سکشا کرانتی زندہ باد!(تعلیمی انقلاب زندہ باد!)۔
भगत सिंह जी ने एक नारा दिया था- इंक़लाब ज़िंदाबाद
आज मैं एक नारा दे रहा हूँ-
इंकलाब ज़िंदाबाद, शिक्षा क्रांति ज़िंदाबाद! 🇮🇳📚 pic.twitter.com/r8W8Vvuvbl
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) February 19, 2022
فیکٹ چیک:
وائرل ہورہے کیجروال کے اس دعوے کا فیکٹ چیک کرنے پر ہم نے پایا کہ انقلاب زندہ باد ( Inquilab Zindabad) کا نعرہ بھگت سنگھ (Bhagat Singh) نے نہیں بلکہ سید فضل الحسن عرف مولانا حسرتؔ موہانی (Hasrat Mohani) نے دیا تھا۔ حسرت موہانی (Hasrat Mohani)، مجاہد آزادی، شاعر، مصنف، صحافی،اسلامی اسکالر ، متحرک سماجی کارکن اور سیاستداں تھے۔ انہوں نے 1921 میں ہندوستان کے لیے ’پورن سوراج‘ (مکمل آزادی) کی تجویز پیش کی تھی۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔
دعویٰ : ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ بھگت سنگھ نے دیا تھا۔
دعویٰ کنندہ: سی ایم اروند کیجریوال فیکٹ چیک: گمراہ کن |
- فیکٹ چیک: یو اے ای کی بھارت کے گندم کی برآمد پر پابندی سے متعلق ساؤتھ ایشین جرنل کا گمراہ کن دعویٰ وائرل
- کیا اے پی جے عبدالکلام نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مدارس میں دہشت گرد بنایا جاتا ہے؟ پڑھیں،فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)