انٹرنیٹ پر اذان پڑھنے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کو مزید شیئر کرکے یوزرس دعویٰ کررہے ہیں کہ ان لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کا آپشن مل گیا ہے۔
ایک یوزر @IAbhay_Pratap نے کیپشن،’لاؤڈ اسپیکر پر اذان کا آپشن ڈھونڈ لیا گیا ہے؟ یہ ویڈیو اس ذہنیت کو واضح کر رہی ہے کہ اگر ہمت ہے تو روک لو… لیکن اگر اس سوچ کو نہیں روکا گیا تو موضوع صرف اذان تک محدود نہیں رہے گا، یہ سمجھنا ضروری ہے ‘۔
https://twitter.com/IAbhay_Pratap/status/1518533233062805504
سدرشن نیوز ٹی وی کے آفیشل اکاؤنٹ اور سی ایم ڈی اور اس کے ایڈیٹر اِن-چیف سریش چوہانکے نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کیا ہے۔
https://twitter.com/SureshChavhanke/status/1518604434074267649
اسی طرح کئی اور یوزرس نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے InVID ٹول اور گوگل امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے، ہمیں @asif_amadi کی 19 اپریل 2020 کی ٹویٹ ملی۔ ہم نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ محفوظ کر لیا۔ دونوں تصویریں ایک جیسی ہیں۔
مجلس الوزراء يطلق موقع #معاكم التابع لوزارة الخارجية للتواصل وجمع معلومات وبيانات المواطنين الكويتيين في الخارج لتسهيل عودتهم إلى الكويت بشكل آمن@MOFAKuwait https://t.co/LXpyQy29Re pic.twitter.com/HFLvVvC3qY
— عبدالله صبيح بوفتين (@AbdullahBoftain) April 9, 2020
اس کے علاوہ یہی ویڈیو ، روشن سنگھ نے 7 اپریل 2020 کو شیئر کیا تھا۔
نتیجہ:
اس لیے وائرل ہو رہا ویڈیو پرانا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، اسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
دعویٰ: لوگوں نے لاؤڈ سپیکر پر اذان کا آپشن ڈھونڈ لیا
دعویٰ کنندگان: @IAbhay_Pratap , @SureshChavhanke, @SudarshanNewsTV اور دیگر سوشل میڈیا یوزرس فیکٹ چیک: فرضی اور گمراہ کن |
- جے پور میں لاکھوں ہندوؤں نے ہنومان چالیسہ پڑھ کر دیا نماز کا جواب؟پڑھیں،فیکٹ چیک
- فیکٹ چیک: یو اے ای کی بھارت کے گندم کی برآمد پر پابندی سے متعلق ساؤتھ ایشین جرنل کا گمراہ کن دعویٰ وائرل
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)