متحدہ عرب امارات (UAE) نے بھارت سے درآمد کی جانے والی گندم (گیہوں) کی برآمد پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یو اے ای کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرس نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ بہتیروں کا خیال ہے کہ یو اے ای نے بھارت سے گندم کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ بہت سے لوگوں نے یو اے ای کے فیصلے کی وجہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان قرار دیاہے۔
پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے یو اے ای کے اس فیصلے کی وجہ ہندوستانی مسلمانوں کو زد و کوب کرنے اور ان کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جانے کو بھی قرار دیا ہے۔ ساؤتھ ایشین جرنل (South Asian Journal) نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ یو اے ای نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں متنازعہ بیان کے بعد بھارت سے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ اس نے خلیج ٹائمس کی ایک رپورٹ کو کیپشن ،’ یو اے ای نے بھارتی گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ پیغمبر اسلام ﷺکی توہین اور بھارت میں مسلمانوں ظلم وستم کا نشانہ بنانے اوران کے گھروں کو مسمار کرنے کے بعد آیا ہے‘ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
https://twitter.com/sajournal1/status/1536978681540640768/
جلد ہی یہ ٹویٹ سو سے زیادہ ری ٹویٹس کے ساتھ وائرل ہو گیا۔
فیکٹ چیک:
وائرل ہورہے دعوے کے لیے ہم نے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ ہمیں’ آج تک‘کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی ۔ اس رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یو اے ای نے بھارت سے خریدی گئی گندم یا آٹے کی ، دیگر ممالک کو برآمد پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یو اے ای نے یہ فیصلہ حکومت ہند کی درخواست پر ہی کیا ہے۔ کیونکہ بھارت چاہتا ہے کہ اس کی طرف سے یو اے ای کو برآمد کی جانے والی گندم اس کی گھریلو کھپت کے لیے استعمال کی جائے۔
وہیں، جب ہم نے خلیج ٹائمس کی رپورٹ کو دیکھا تو پایا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہےکہ یہ فیصلہ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے تجارتی روانی متاثر ہوئی ہے۔ دونوں ممالک یو اے ای اور بھارت کو باہم مربوط کرنے والے ٹھوس اور اسٹریٹجک تعلقات کی تعریف کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (CEPA) اور گھریلو استعمال کے لیے یو اے ای کو گندم برآمد کرنے کے لیے حکومت ہند کی منظوری ملی ہے۔
نتیجہ:
اس لیے یہ واضح ہے کہ ساؤتھ ایشین جرنل کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اس میں بہت سی گمراہ کن باتوں کا فیکٹ چیک سامنے آ رہا ہے، جو درج ذیل ہیں۔
- یو اے ای نے بھارت سے گندم کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔
- یو اے ای نے بھارت سے درآمد کی جانے والی گندم یا آٹے کی کسی دوسرے ملک کو برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
- فی الحال یہ پابندی صرف 4 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔
- یو اے ای نے یہ فیصلہ حکومت ہند کی درخواست پر کیا ہے۔
- یو اے ای کے بھارتی گندم کی برآمدات پر پابندی کا ہندوستان میں پیغمبر اسلام ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے متنازعہ بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دعویٰ: یو اے ای نے بھارت سے گندم کی برآمد پر لگائی پابندی
دعویٰ کنندگان: ساؤتھ ایشین جرنل اور دیگر یوزرس فیکٹ چیک: گمراہ کن |
- جے پور میں لاکھوں ہندوؤں نے ہنومان چالیسہ پڑھ کر دیا نماز کا جواب؟پڑھیں،فیکٹ چیک
- ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ملائیشیا میں کیا گیا احتجاجی مظاہرہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)