Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: دینک بھاسکر نے  پبلش کی راہل گاندھی کی فوٹو شاپڈ تصویر

فیکٹ چیک: دینک بھاسکر نے  پبلش کی راہل گاندھی کی فوٹو شاپڈ تصویر

دینک بھاسکر کی ایک نیوز کٹنگ (تصویر) سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس نیوز کو سرخی دی گئی ہے،’مہاکال درشن کریں گے، مدھیہ پردیش میں 13 دن چلے گی بھارت جوڑو یاترا، 20 کو برہان پور آئے گی‘۔ 

screenshot

فیکٹ چیک

دینک بھاسکر کی اس نیوز کٹنگ کی تصویر سے واضح ہے کہ یہ روزنامہ بھاسکر کے دہلی ایڈیشن کی ہے۔ DFRAC ٹیم نے دینک بھاسکر کے دہلی ایڈیشن کو چیک کیا۔ ہمیں یہ خبر راہل گاندھی کی فوٹو شاپ تصویر کے ساتھ ملی۔

DFRAC

دینک بھاسکر کی جانب سے پبلش راہل گاندھی کی یہی تصویر، اس سے پہلے بھی وائرل ہو چکی ہے، جس کا فیکٹ چیک DFRAC کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 

Screenshot

Source: Twitter

وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے راہل گاندھی کی اس تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا اور 18 اکتوبر 2022 کو کانگریس پارٹی کے آفیشل ہینڈل کے ایک ٹویٹ میں اصل تصویر پائی۔ 

کانگریس کے ٹویٹ میں لکھا گیا تھا،’یودھا (مجاہد) سا بھاؤ ہے، سنت (سادھو) سی مسکان۔ آج اسی کے پیچھے، سارا ہندوستان۔ #BharatJodoYatra‘۔ 

DFRAC

دونوں تصویروں میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ وائرل تصویر میں داڑھی اور بال زیادہ بڑھے ہوئے ہیں جو کہ اصل تصویر میں نسبتاً کم ہیں۔

نتیجہ:

راہل گاندھی کی وائرل تصویر فوٹوشاپڈ/ایڈیٹیڈ ہے، اس لیے دینک بھاسکر کی جانب سے پبلش راہل گاندھی کی تصویر گمراہ کن ہے۔ 

Tagged: