Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: کیا یوپی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں مولانا کو کیا گرفتار؟

فیکٹ چیک: کیا یوپی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں مولانا کو کیا گرفتار؟

Nupur Sharma

پولیس کی جانب سے دو لوگوں کو گرفتار کرنے کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ اتر پردیش پولیس نے ان دونوں لوگوں کو نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا، ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرشنا مشر نامی فیس بک یوزر نے لکھا،’کل #نوپورشرما کو  دھمکی دی تھی#مولانا نے..!! آج یوپی #پولیس نے اس کی ڈولی اٹھا ‘لی‘۔

اسی طرح کئی دیگر یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

فیکٹ چیک:

InVID ٹول اور ریورس امیج سرچ   کی مدد سے ہمیں نیوز 24 کے یوٹیوب چینل پر تین منٹ ، ایک سیکنڈ کا ویڈیو ملا۔ ویڈیو کا ٹائٹل ہے، ’ Nupur Sharma کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والامولانا Mufti Nadeem ہوا گرفتار۔ راجستھان‘۔

 

علاوہ ازیں، ہمیں ANI ANI MP/CG/Rajasthan کے ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ کا ایک ٹویٹ بھی ملا جس میں لکھا تھا،’راجستھان ، بوندی پولیس نے بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے پر دو مولویوں کو گرفتار کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے‘۔

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ  اتر پردیش پولیس کی جانب سے مولانا کو گرفتار کرنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ انھیں راجستھان کی بوندی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

دعویٰ: نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا کو یوپی پولیس نے کیا گرفتار

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)

https://youtu.be/4O7NBROW_cs

Tagged: