دعویٰ:
سوشل میڈیا پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا ایک بیان شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مستقبل کا لیڈر بتا رہے ہیں۔ کئی یوزرس نے بھاگوت کے اس بیان کا ایک انفوگرافک شیئر کیا ہے، جس پر لکھا ہے: "راہل گاندھی مستقبل کے لیڈر ہیں، ان کو زیادہ مذاق میں لینا مہنگا پڑے گا۔ ان کے خاندان کی تاریخ بتاتی ہے کہ راہل جی کو ہلکے میں لینا صحیح نہیں ہوگا۔”
اس انفوگرافک کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا: ‘#کانگریس پارٹی کے #لیڈر اور #نڈر کے لیے اچھی خبر، #قابلِ احترام #شری موہن #بھاگوت جی تک مان رہے ہیں کہ #راہل گاندھی مستقبل کے لیڈر ہیں۔ راہل جی کو #ہلکے میں لینا #صحیح نہیں ہوگا۔’

اس کے علاوہ ایک اور یوزر نے بھی انفوگرافک شیئر کرتے ہوئے لکھا: ‘وقت ہے تبدیلی کا، راہل گاندھی پر موہن بھاگوت کو سن لو اندھ بھکتو..!!’

فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے جانچ میں پایا کہ موہن بھاگوت نے راہل گاندھی کے بارے میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر ان کا جھوٹا بیان شیئر کیا جا رہا ہے۔ ہماری ٹیم نے گوگل پر اس بیان سے متعلق کچھ کی ورڈز سرچ کیے لیکن مین اسٹریم میڈیا میں ایسی کوئی خبر شائع نہیں ملی۔ اس کے بعد ٹیم نے آر ایس ایس کے فیس بک اور ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹس بھی دیکھے، وہاں بھی بھاگوت کا ایسا کوئی بیان موجود نہیں ہے۔
مزید تفتیش کے دوران ہماری ٹیم نے بھاگوت کے بیان والے انفوگرافک کو غور سے دیکھا تو اس پر ViralinIndia.net کا لوگو لگا ہوا تھا۔ اس کے بعد جب ٹیم نے ViralinIndia.net کے ایکس ہینڈل کو دیکھا تو پایا کہ وہاں 2019 سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

اسی دوران نیوز لانڈری کی ایک رپورٹ ملی، جس کے مطابق ابھشیک مشرا نامی شخص کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور اپنی ویب سائٹ ViralinIndia.net کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نومبر 2016 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر موہن بھاگوت کے بیان کا وائرل انفوگرافک فیک ہے۔ بھاگوت نے راہل گاندھی کو مستقبل کا لیڈر کہتے ہوئے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ لہٰذا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔

