
Kumbh Mela 2025
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنا ہار چوری ہونے کے بعد روتے بلکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوزرس یہ ویڈیو شیئر کر کے دعویٰ کر رہے ہیں کہ کمبھ میلے میں اس خاتون کا ڈیڑھ لاکھ کا ہار چوری ہو گیا۔
نوشاد لائیو نامی ایک یوزر نے ویڈیو شیئر کر لکھا، "کمبھ میلے میں اس خاتون کا ڈیڑھ لاکھ کا ہار چوری ہو گیا

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل دعوے کی جانچ کے لیے متعلقہ کی ورڈس سرچ کیے۔ ہمیں ہندی نیوز 18 کی 15 دسمبر 2024 کو شائع ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک اجتماعی شادی پروگرام کے دوران یوگی کابینہ کے دو وزراء شادی شدہ جوڑوں کو آشیرواد دینے پہنچے تھے۔ پروگرام میں بھاری پولیس فورس موجود تھی، اس کے باوجود ایک خاتون کے گلے سے سونے کا ہار چوری ہو گیا۔ اس کے بعد خاتون موقع پر ہی چیخ چیخ کر رونے لگی۔

اس کے علاوہ ہمیں ہردوئی پولیس کا 15 دسمبر 2024 کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں اس واقعے کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ دراصل، خاتون نے ہار چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد ہردوئی پولیس نے ہار کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم، خاتون جب اپنے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ ہار گھر پر ہی موجود تھا، اور اجتماعی شادی پروگرام میں جاتے وقت وہ اپنا ہار گھر پر ہی بھول گئی تھی۔ خاتون کو ہار گھر پر ملنے کے بعد اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا تھا۔

نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ خاتون کے ہار چوری ہونے کا معاملہ کمبھ میلے کا نہیں بلکہ ہردوئی کا ہے۔ درحقیقت، خاتون کا ہار چوری ہوا ہی نہیں تھا بلکہ وہ اجتماعی شادی پروگرام میں جاتے وقت اپنا ہار گھر پر ہی چھوڑ گئی تھیں۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔