
Jacqueline Fernandez,Mohan Yadav
ایک یوزر نے یہ تصویر شیئر کر لکھا "موہن یادو اور جیکولین فرنینڈز کی کلب سے لے کر ہوٹل تک کی تصاویر وائرل۔”

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے تحقیقات کے لیے موہن یادو اور جیکولین فرنینڈز کے ملاقات کرنے کے بارے میں سرچ کیا، لیکن ہمیں کسی بھی مستند میڈیا رپورٹ میں ایسی کوئی جانکاری نہیں ملی۔ اس کے علاوہ، ہم نے اے آئی ڈٹیکشن ٹول کی مدد سے تحقیقات کی اور پایا کہ یہ تصاویر اوریجینل نہیں ہیں بلکہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔ ہم نے وائرل تصاویر کو اے آئی امیج ڈٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن کے ذریعے جانچ کی، جس سے ان تصاویر کے اے آئی سے بناے ہونے کا امکانات بالترتیب %97, %97.9 اور %72.2 سامنے آئے۔ یہ نتائج ان تصاویر کے اے آئی سے بننے کی تصدیق کرتے ہیں۔



اس کے علاوہ، ہم نے ان تصاویر کو ایک اور اے آئی امیج ڈٹیکشن ٹول سائٹ انجن کے ذریعے بھی جانچا، یہاں بھی ہمیں ان تصاویر کے اے آئی سے بنے ہونے کی تصدیق ملی۔


نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ وائرل تصاویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ اس لیے یوزر کا دعویٰ غلط ہے۔