سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پٹنہ میں وقف بورڈ کی حمایت میں جلوس نکال کر ایک خاص برادری کے لوگ ہنگامہ کر رہے تھے جس کے بعد پولیس نے شرپسندوں پر لاٹھی چارج کیا۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس ویڈیو کے ساتھ، ہمیں 28 اگست 2015 کو شائع ٹائمز آف انڈیا اور مڈ ڈے سمیت کئی میڈیا رپورٹس ملی، جن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پٹنہ میں احتجاجی اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا۔
ٹائمز آف انڈیا میں بتایا گیا ہے کہ پٹنہ، بہار میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کی قیادت میں اساتذہ ریاستی حکومت کی طرف سے پچھلے دو سالوں سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج میں گزشتہ چار دنوں سے ہڑتال پر تھے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں ہے اور یہ وقف بورڈ کی حمایت میں کسی مظاہرے کا ویڈیو نہیں ہے۔ یہ ویڈیو سال 2015 میں پٹنہ میں تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے والے مدرسہ کے اساتذہ کے مظاہرے کا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔