Skip to content
مئی 12, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک:  راجستھان کے ڈیڈوانہ میں طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم اوم پرکاش کو سرفراز بتاکر فرقہ وارانہ دعویٰ کیا گیا ۔

Nisar Ahmed Siddiqui ستمبر 4, 2024
فیکٹ چیک: راجستھان کے ڈیڈوانہ میں طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم اوم پرکاش کو سرفراز بتا کر فرقہ وارانہ دعویٰ کیا گیا۔

فیکٹ چیک: راجستھان کے ڈیڈوانہ میں طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم اوم پرکاش کو سرفراز بتا کر فرقہ وارانہ دعویٰ کیا گیا۔

راجستھان کے ڈیڈوانہ-کچامن ضلع میں ایک دکاندار کا طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملزم دکاندار کا نام سرفراز ہے۔

یوزرس لکھ رہے ہیں کہ جب ایک طالبہ سرفراز کی دکان پر ری چارج کروانے آئی تو سرفراز نے طالبہ سے کہا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔ اس کے بعد سرفراز نے رقم لینے سے انکار کردیا اور طالبہ کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی۔ جس کے بعد طالبہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر دکاندار سرفراز کو شدید زدوکوب کیا۔

Link

اسکے علاوہ ایک اور یوزر نے انگریزی زبان میں پوسٹ شیئر کی، جس کا اردو ترجمہ ہے، “راجستھان کے ڈیڈوانہ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک لڑکی ریچارج کروانے گئی تھی، دکاندار نے اسے پہلے’ آئی لو یو’ کہنے کو کہا۔ دکاندار نے ریچارج کی رقم لینے سے انکار کر دیا اور فحش حرکتیں کرنے لگا! اس کے بعد لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ آئی اور دکاندار سرفراز کی پٹائی کر دی۔

Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے تناظر میں پڑتال کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ ملزم دکاندار کا نام سرفراز نہیں ہے۔ اس واقعہ کی معلومات ڈیڈوانہ-کچامن پولیس کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ٹویٹ کرکے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم دکاندار کا نام اوم پرکاش ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اوم پرکاش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Link

ہمیں اس واقعے سے متعلق این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ بھی ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم اوم پرکاش کو سرفراز بتاکر تشہیر کرنے کے بعد کچامن کے لوگوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجندر مینا سے ملاقات کی اور سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایس پی راجیندر مینا نے یقین دلایا کہ ڈیڈوانہ-کچامن ضلع میں قومی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے دکاندار اوم پرکاش کو سرفراز کہہ کر سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس لیے یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: فلسطینی علاقوں میں ہر طرف بڑھتی اسرائیلی کارروائیاں قابل تشویش، البانیز
Next: عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیاؤں کی مدد کی اپیل

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.