سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اسے شیئر کرنے والے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ مغربی اتر پردیش میں لوک سبھا الیکشن میں جیت کے بعد مسلم کمیونٹی کے لوگ، راجپوت کمیونٹی کے گھروں کے آگے جا کر ماں-بہن کی گالیاں دیتے ہوئے فحش اشارے کر رہے تھے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کو بغور دیکھا۔ ہم نے پایا کہ ویڈیو میں امبانگری نام کا بورڈ نظر آ رہا ہے۔ اس کے بعد ہماری ٹیم نے امبا نگری کے اس بورڈ کے تناظر میں گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں ’منڈل نیوز‘ نامی ایک ویب سائٹ پر یہی فوٹو ملا۔ امبانگری کے بورڈ پر لکھا ہے،’راج کمل چوک، سنکلپنا پرنِت راجنیدر سونی، نگر سیوک م.ن.پا (بلدیہ) امراوتی‘۔
اس کے بعد ہماری ٹیم نے گوگل میپ پر ’راج کمل چوک، امراوتی‘ سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو راج کمل چوک، امراوتی کا ہے، جہاں امبا نگری کا بورڈ لگا ہے۔
علاوہ ازیں ہماری ٹیم نے یہ بھی پایا کہ امبانگری بورڈ، پیچھے نظر آ رہا مجسمہ اور آس پاس کی دکانیں بھی وائرل ویڈیو مَیچ کر رہی ہیں، جنھیں یہاں دیے گئے گرافکس میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔ وائرل ویڈیو مغربی اترپردیش کا نہیں ہے، بلکہ یہ مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں کانگریس کی جیت کے بعد ہوئے جشن کا ہے۔