سوشل میڈیا پر کشمیر میں سنگباری ختم ہونے کے دعوے کے تحت ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑ اور بل کھاتی سڑک کنارے بنے ایک مکان کے پاس کچھ لوگ کھڑے ہیں۔ اسی دوران انہی میں سے ایک شخص کچھ پھینکتا ہے اور تھوڑی ہی دیر بعد اسے گولی مار دی جاتی ہے۔
ویڈیو شیئر کرنے والے یوزرس لکھ رہے ہیں کہ-’کشمیر میں پتھربازی کیوں ختم ہوئی، اس ویڈیو کو دیکھ لو سمجھ جاؤگے‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے پہلے اسے متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا پھر Google کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب چینل ’Al Rojo Vivo‘ پر یہی ویڈیو ملا، جسے اسپینِش زبان میں کیپشن،’بولیویا میں مظاہرے کے دوران دھماکے سے کوکا کسان زخمی‘ کے تحت 10 اگست 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
اس کے بعد ہماری ٹیم نے متعلقہ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں اس بابت کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
دو برس پہلے ٹی آر ٹی ورلڈ کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوکا کی کھیتی کرنے والے کسانوں نے نئے غیر قانونی بازاروں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دارالحکومت لاپاز میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
ساتھ ہی، دورانِ تفحیص، ہمیں یوٹیوب چینل،’F10 HD-BOLIVIA‘ پر مزید ایک ویڈیو ملا، جس کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈائنامائٹ دھماکے کے سبب کوکیلیرو نے اپنا بایاں ہاتھ کھو دیا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کےفیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو بھارتی ریاست جموں و کشمیر کا نہیں، بلکہ بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں ہوئے کسانوں کے احتجاجی مظاہرے کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔