سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر پڑے ایک شخص کو میک اپ کرکے بری طرح زخمی حالت میں دکھایا جا رہا ہے، جبکہ ایک دوسرا شخص زخمی حالت میں بیٹھ کر سگریٹ کے کش لگا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ٹیکسٹ لکھا ہے،’Make-up Gaza Style‘۔
ویڈیو شیئر کرنے والے یوزرس نے اسرائیل کے کئی سرکاری ایکس ہینڈل کو مینشن کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،’غزہ والے دنیا کے سامنے نقلی میک اپ کرکے وِکٹِم کارڈ کھیلتے ہوئے۔Make up in Gaza style‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو یوٹیوب چینل ’المخرج بشار النجار‘ پر ایک شارٹ ویڈیو کی صورت میں ملا، جسے 11 اپریل 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس کے بعد ہماری ٹیم نے ’المخرج بشار النجار‘ کے بارے میں سرچ کیا۔ ہمیں اسی نام سے ایک فیس بُک پیج ملا، جس کے انٹرو میں عربی زبان میں لکھا گیا ہے،’فلسطینی ہدایتکار (Director) بشار النجار کا آفیشیل پیج‘۔
مزید تتبع و تلاش کے دوران ہماری ٹیم کو AlarabyTV2 کے یوٹیوب چینل پر 13 مارچ 2024 کو اپلوڈ سیریل ’نزيف التراب‘(بلیڈنگ ڈَسٹ) کا دوسرا ایپی سوڈ ملا، جس میں 22:07 منٹ پر وہی شخص نظر آ رہا ہے، جو وائرل ویڈیو میں زخمی حالت کے میک اپ کے دوران ہنستا ہوا نظر آ رہا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، بلیڈنگ ڈسٹ (نزيف التراب) نامی ایک سیریل کی شوٹنگ کے دوران کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس (@TheAnuragRao۔@arjun35175) کا اس دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنا کہ فلسطینی میک اپ کرکے دنیا کے سامنے وکٹم کارڈ کھیل رہے ہیں، بے بنیاد اور گمراہ کُن ہے۔