سوشل میڈیا پر بہوجن سماج پارٹی (BSP) کی سربراہ مایاوتی کا ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو میں BSP سپریمو مایاوتی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ- ’شری نریندر مودی جی نے جو آپ کو فری میں راشن دیا ہے۔ اب یہ جو قرض ہے، اس الیکشن میں آپ کو ادا کرنا ہے ووٹ کی صورت میں۔ بی جے پی کو ووٹ دے کر یہ قرض آپ کو ادا کرنا ہے‘۔
ویڈیو شیئر کرنے والے یوزرس لکھ رہے ہیں کہ- ’ہندوؤں سے مایاوتی کی اپیل، بی جے پی کو ووٹ دیں‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC کی جانچ-پڑتال میں سامنے آیا کہ مایاوتی کا آدھا-ادھور بیان گمراہ کُن دعوے کے تحت وائرل کیا جا رہا ہے۔ اوریجینل ویڈیو میں مایاوتی نے گاؤں-گاؤں گھوم کر فری راشن کے نام پر ووٹ مانگنے والے بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنان کی مثال دی تھی۔ اس بیان کا نصف حصہ اس طرح وائرل کیا جا رہا ہے، جس سے یہ لگے کہ مایاوتی نے بی جے پی کے لیے ووٹ کی اپیل کی ہے۔
DFRAC ٹیم نے پایا کہ مایاوتی کا اصل ویڈیو نیوز نیشن کے یوٹیوب چینل پر کیپشن،’Uttar Pradesh کے (ضلع) Badaun سے BSP سربراہ مایاوتی کی Live Rally‘کے تحت 29 اپریل 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس میں 16:21 سے 25:04 پر مایاوتی کو سنا جا سکتا ہے کہ- مرکز کی جانب سے گذشتہ کچھ عرصے سے بے حد غریب خاندانوں کو عارضی طور پر فری میں جو تھوڑی سی اشیائے خوردنی دی جا رہی ہے۔ اس سے ان کا مستقل طو پر بھلا ہونے والا نہیں ہے۔ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ گذشتہ کچھ وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جو غریب لوگ ہیں، ان کو تھوڑا راشن دے کر، اس کے عوض میں، جب چُناؤ ہوتا ہے، چاہے اسمبلی کا ہو یا پارلیمنٹ کا۔ تو بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے لوگ کرتے کیا ہیں، گاؤں گاؤں میں جاتے ہیں، اور گاؤں میں جاکر، غریب لوگوں کو یہ کہتے ہیں ان کی بستیوں میں جا کر کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے، شری نریندر مودی جی نے کھانے کے لیے فری میں راشن دیا ہے۔ آپ کو یہ قرض ادا کرنا ہے۔ اس لیے آپ کو بی جے پی کو ووٹ دینا چاہیے۔ لیکن میں اپنے غریب بھائیوں کو، بزرگوں کو، ماں-بہنوں کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو ان کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے۔ جو بھی فری میں آپ کو تھوڑا بہت راشن دیا جا رہا ہے۔ اشائے خوردنی دی جا رہی ہے، یہ مودی جی کی جیب سے نہیں، بی جے پی کی جیب سے نہیں دی جا رہی ہے، بلکہ آپ لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں، جنتا ٹیکس دے رہی ہے، اس ٹیکس کے پیسے سے، آپ کو اشائے خوردنی دی جا رہی ہے۔ اس لیے آپ لوگوں کو ان کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے۔ یہ نہیں سوچنا ہے کہ ہم نے ان کا نمک کھایا ہے، نمک ادا کرنا ہے۔ یہ تو آپ کا ہی، اپنا نمک ہے۔ ٹیکس کے ذریعے دیا گیا یہ آپ کا اپنا نمک ہے۔ اس لیے آپ لوگوں کو ان کے بہکاوے میں قطعاً نہیں آنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ DFRAC ٹیم کو 2 مئی 2024 کو BSP کی جانب سے کیا گیا مایاوتی کا ایک ویڈیو ایکس پوسٹ ملا، جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ-’مرکز کی جانب سے گذشتہ کچھ وقت سے بےحد غریب خاندانوں کو عارضی طور پر جو مفت میں تھوڑی سی اشیاء دی جا رہی ہے، اس سے مستقل طور پر بھلا نہیں ہونے والا ہے۔ غریبی فری راشن سے نہیں روزگار سے مٹے گی جس پر بی ایس پی کی حکومت کام کرے گی اور ساتھ ہی پچھڑے اور اقلیتوں پر ہو رہے مظالم پر بھی لگام لگائی جائے گی‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کا وائرل ویڈیو آدھا-ادھورا ہے، کیونکہ وہ سمجھا رہی ہیں کہ آر ایس ایس-بی جے پی کے لوگ غریبوں سے اس طرح فری راشن کے عوض ووٹ دینے کی بات کہتے ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔