سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے حال ہی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں پانی کا گلاس ہاتھ میں لے کر پہلے ترقی پسند اتحاد (UPA) چیئرپرسن سونیا گاندھی اور پھرسے پانی کے لیے پوچھتے ہیں، مگر دونوں منع کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ خود پانی پی لیتے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (@BJP4India) سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا کہ-’شرمناک ہے کہ کیسے سونیا اور راہل گاندھی نے ایک دلت کے ہاتھ سے پانی لینے سے منع کر دیا۔ لیکن کھڑگے جونیئر (@PriyankKharge) دوسروں کو نیچا دیکھانے کے لیے ذات پر مبنی گالیاں دے رہے ہیں۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے کانگریس کے آفیشیل یوٹیوب چینل کو دیکھا۔ ہمیں یہاں وائرل ویڈیو 21 مارچ 2024 کے لائیو میں ملا۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے بیچ میں بیٹھے ہیں۔ ان کے ایک طرف سونیا گاندھی اور دوسری طرف راہل گاندھی بیٹھے ہیں۔
اس میں 15:33 منٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی کے آگے سے گلاس اٹھاتے ہیں اور اخلاقاً وہ سونیا-راہل سے پانی کے لیے پوچھتے ہیں۔
آگے دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ خود پانی پینے لگتے ہیں تو ہنستے-مسکراتے راہل گاندھی ان سے کچھ کہہ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ہمیں متعدد یوزرس کی جانب سے شیئر کیے گئے ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے کچھ ویڈیوز ملے۔ انہی میں سے ایک ویڈیو میں راہل گاندھی، کانگریس صدرملک ارجن کھڑگے کے ہاتھ سے پانی کا بوتل لے کر اسے کھولتے ہیں اور گلاس میں پانی نکال کر دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک دوسرے ویڈیو میں کانگریس صدرملک ارجن کھڑگے اپنے ہاتھ سے راہل گاندھی کو مٹھائی کھلا رہے ہیں۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی جانب سے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کے دلت ہونے کے سبب ان کے ہاتھ سے پانی لینے سے منع کرنے کا دعویٰ گمراہ کُن ہے، کیونکہ ایسے کئی ویڈیو ہیں، جن میں وہ ایک دوسرے کے ہاتھ سے کھا-پی رہے ہیں۔