سوشل میڈیا پر ایک خاتون کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، اس خاتون کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس فوٹو کے ساتھ دیے گئے کیپشن سے متعلق یوزرس، سوال کر رہے ہیں کہ کیا خاتون، راہل گاندھی کے ساتھ کسی طرح کے تعلق کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے کانگریس کے رہنما راہل کے ساتھ وائرل خاتون کی تصوریر کی جانچ-پڑتال کی، جس میں سامنے آیا کہ یہ تصویر اس سے پہلے بھی سنہ 2021 میں وائرل ہوئی تھی، اس وقت اس خاتون کو راہل گاندھی کی بیوی بتایا گیا تھا۔
X Post Archive Link
DFRAC ٹیم کے فیکٹ چیک میں سامنے آیا کہ راہل گاندھی کے ساتھ نظر آنے والی خاتون اسپینش اداکارہ نتالیہ رَیموس ہیں، جو سنہ 2017 میں ایک پروگرام کے دوران راہل گاندھی سے ملی تھیں۔ نتالیہ نے اپنے ایکس ہینڈل سے اس تصویر کو 22 ستمبر 2017 کو شیئر کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتالیہ کے پاس امریکہ کی شہریت ہے۔
X Post Archive Link
قابل ذکر ہے کہ نتالیہ نے فیس بُک اور انسٹاگرام پر بھی اس تصویر کو شیئر کیا تھا اور دنیا کے مختلف حصوں اور نظریوں سے آئے اچھی فکر والے لوگوں سے ملنے خوشی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے برگگروئن انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
برگگروئن انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع ہے۔
آگے کی تتبع و تلاش میں ہمیں انسٹی ٹیوٹ کے یوٹیوب چینل پر 22 ستمبر 2017 کو یہاں منعقدہ ایک پروگرام کا ویڈیو ملا، جس میں کانگریس کے سابق رہنما ملند دیوڑا سوشل میڈیا کے مواقع اور خطرات پر گفتگو کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کانگریس کے رہنما سیم پِترودا اور راہل گاندھی بھی نظر آ رہے ہیں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے ساتھ اسپینش اداکارہ نتالیہ رَیموس کی وائرل تصویر، امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع برگگروئن انسٹی ٹیوٹ میں ہوئے 22 ستمبر 2017 کو ایک پروگرام کی ہے۔ اس لیے، سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔