Home / Misleading-ur / جاپان سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہوا مظاہرہ! جانیں کیا ہے معاملہ؟ 

جاپان سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہوا مظاہرہ! جانیں کیا ہے معاملہ؟ 

A video of a demonstration in Japan is going viral on social media. The users sharing the video claim that the people of Japan are raising slogans to throw Muslims out of their country. Further, they are writing that it seems the Japanese are also fed up with them.

سوشل میڈیا پر جاپان میں ہوئے ایک مظاہرے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ جاپان کے لوگ مسلمانوں کو اپنے ملک سے باہر نکالنے کے لیے نعرہ لگا رہے ہیں۔ وہ یہ بھی لکھ رہے ہیں کہ لگتا ہے کہ جاپانی بھی ان سے تنگ آ چکے ہیں۔ 

مسٹر سنہا نامی یوزر نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرکے لکھا،’Japan is for Japanese, MusIims get out of our country – Slogans are being raised in Japan.It seems Japanese are also fed-up with them….‘ یعنی جاپان، جاپانیوں کے لیے ہے، مسلمانوں کو ہمارے ملک سے باہر نکالو۔ جاپان میں نعرے لگ رہے ہیں۔ لگتا ہے جاپانی بھی ان سے تنگ آ چکے ہیں۔ 

X Archive Link

 اسی طرح دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ویڈیو شیئر کرکے یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔ 

X Archive Link 

https://twitter.com/Shubhamhindu01/status/1730495213565874622

X Archive Link

X Archive Link

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC  ٹیم نے پہلے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے ایسا ہی ویڈیو یوٹیوب چینل dailyalerts پر اپلوڈ پایا، جسے کیپشن دیا گیا ہے،’Japan is for the Japanese, Rally in Japan against Immigration and Diversity‘۔ اس کا اردو ترجمہ، بایں طور ہے کہ جاپان جاپانیوں کے لیے ہے۔ امیگریشن اور تنوع کے خلاف جاپان میں ریلی۔ 

https://youtu.be/Peo0athlCkI

وہیں اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس بھی ملیں۔ نیوز ویب سائٹ m9.news نے اسے کور کرتے ہوئے ہیڈلائن دی ہے،’Rage Against Immigration Policy!‘ (امیگریشن پالیسی کے خلاف غیظ و غضب)

DFRAC ٹیم کو وائرل ویڈیو کی جانچ-پڑتال کے دوران ملیں متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق روس-یوکرین جنگ کے بعد جاپان کی حکومت نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ اس لیے یہاں کوئی فرقہ وارانہ اینگل نہیں ہے۔ 

nikkei & mainichi

نتیجہ: 

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو شیئر کرکے یوزرس کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔ کیونکہ جاپان میں ہوا مظاہرہ امیگریشن پالیسی کے خلاف تھا۔ 

Tagged: