کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے حالیہ دنوں میں پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا تھا۔ یہاں انہوں نے سجدہ ریز ہو کر کارِ خدمت (سیوا کاریہ) میں حصہ لیا۔ راہل نے اس دوران جوٹھے برتن دھونے، جوتے-چپل اٹھانے اور لنگر بنانے کے کام میں عملی تعاون کیا۔ دریں اثناء راہل گاندھی کا 7 سیکنڈ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل ویڈیو توسط سے دعویٰ؟
ویڈیو کو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ راہل کا مندر جانے سے کام نہیں بنا تو وہ اب محرم منانے نکل پڑے۔ سوشل سائٹس بالخصوص X (ٹویٹر) پر ویریفائیڈ یوزر پریتی یادو نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مندر جانے سے بھی کام نہیں چلا، تو اب محرم بنانے نکل پڑے راہل گاندھی‘۔
Source: X
علاوہ ازیں ایک دیگر ویریفائیڈ یوزر دیکشا چودھری نے بھی اس ویڈیو کو اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
Source: X
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے ویڈیو کی جانچ-پرکھ کی۔ اس دوران سامنے آیا کہ راہل گاندھی کا وائرل ویڈیو درست ہے، لیکن یہ ویڈیو محرم کے جلوس میں کوڑے برسائے جانے کا نہیں ہے۔ آئیے! جانتے ہیں اس ویڈیو کی سچائی۔
کیا ہے راہل گاندھی کے وائرل ویڈیو کی حقیقت؟
تفتیش و تفحیص کے دوران ہمیں یوٹیوب پر ’ہندوستان ٹائمس‘ کے چینل پر اپ لوڈ ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا کہ وائرل ویڈیو تلنگانہ میں راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران کا ہے، جہاں انہوں نے تلنگانہ کے روایتی بونالو تہوار میں حصہ لیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی نے تہوار کی روایت کے مطابق خود کو کوڑے بھی مارے تھے۔
Source: The Hindu
ویڈیو کے حوالے سے مزید معلومات یکجا کرنے کے لیے ہم نے دیگر میڈیا رپورٹس کو بھی دیکھا۔ اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران لوگوں سے بات چیت جاری رکھی۔ اس بار انہوں نے ’پوتھاراجولو‘ روایت کے تحت خود کو کوڑے مارے، جو تلنگانہ میں بونالو تہوار کا جزء لا ینفک ہے۔
بونالو تہوار کی روایت کیا ہے؟
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ بڈاگا جنگلو کی طرف سے رائج ایک روایت ہے، جہاں ایک کمیونٹی گاؤں کا دورہ کرتی ہے اور روزی کمانے اور پیسے جمع کرنے کے لیے خود کو کوڑے مارتی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی دلچسپی کا اظہار اس وقت کیا جب کمیونٹی کے ایک گروپ نے اپنی روایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ان کے سامنے خود کو کوڑے مارے تھے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ راہل گاندھی کا ویڈیو گمراہ کُن دعوے کے تحت شیئر کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا تعلق محرم سے نہیں بلکہ تلنگانہ کے بونالو تہوار سے ہے۔