کانگریس کے رہنما راہل گاندھی یورپ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے یورپی یونین پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک مباحثے میں شرکت کی۔ اس کے بعد انہوں نے یورپی یونین پارلیمنٹ کے کئی اراکین سے ملاقات بھی کی۔ راہل گاندھی کی یورپی یونین پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے کئی سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ راہل گاندھی نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ سے ملاقات کی ہے۔
شیوم تیاگی (@ShivamSanghi12) نامی یوزر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا-’راہل گاندھی کے برابر میں جو شخص کھڑا ہے، وہ پاکستانی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے یورپ میں۔ کیا کوئی اور ثبوت ملک کو چاہیے کہ جب بھی یہ ملک کے باہر جاتے ہیں، ملک مخالف آتش فشانی کر آتے ہیں‘۔
Source: Twitter
کئی دیگر یوزرس بھی اسی طرح پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
راہل گاندھی کی وائرل تصویر میں جس شخص کو پاکستانی آئی ایس آئی کا ایجنٹ بتایا جا رہا ہے اس کے بارے میں معلومات یکجا کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ ہمیں کانگریس کے ایکس ہینڈل سے کیا گیا ایک پوسٹ ملا۔
اس پوسٹ میں کانگریس نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے،’ جناب راہل گاندھی نے یورپی پارلیمنٹ میں ایم ای پی کے ساتھ گول میز مذاکرے میں حصہ لیا۔ جس کا انعقاد ایم ای پی الوینا المیتسا (شیڈو رپورٹر، ای یو-انڈیا تعلقات) اور ایم ای پی پیئرے لارَوتُرَو (پورٹ فولیو، پارلیمانی بجٹ، موسمیاتی تبدیلی، روزگار) نے کیا تھا۔
Source: Twitter
اس کے بعد ہم نے راہل گاندھی کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کے شریک آرگنائزر پیئرے لارَوتُرَو (@larroutourou) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک کیا۔ لارَوتُرَو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ راہل گاندھی نے یورپی پارلیمنٹ کے 7 مختلف گروپ کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔
Source: Twitter
اس کے بعد ہماری ٹیم نے یورپی یونین پارلیمنٹ کی ویب سائٹ وزٹ کی اور اراکین پارلیمنٹ کی فہرست دیکھی۔ اس فہرست میں ہمیں وہی شخص نظر آیا، جسے سوشل میڈیا یوزس، پاکستانی آئی ایس آئی کا ایجنٹ بتا رہے ہیں۔ اس شخص کا نام فَیبِیو ماسِّمو کاسٹالڈو ہے، جو یورپی یونین پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ وہ یورپی یونین کے سب سے کم عمر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ویب سائٹ www.treccani.itکی ایک رپورٹ کے مطابق- فَیبِیو ماسِّمو کاسٹالڈو اطالوی سیاست داں ہیں، جن کی پیداش روم میں 1985 میں ہوئی تھی۔ وہ اطالوی اور فرانسیسی قانون میں گریجویٹ ہونے کے بعد 5 اسٹار موومینٹ کے کے کارکن تھے، جو روم کے IX میونسپلٹی کے گروپ میں شامل ہو گئے۔ 2013 میں وہ پاؤلا ٹویرنا کے پارلیمانی معاون، M5S کے سینیٹر اور ترجمان بنے۔ 2014 میں انھیں M5S کے رینک میں یورپی رکن پارلیمنٹ چُنا گیا تھا۔ وہ کمیشن برائے خارجہ امور اور کمیشن برائے آئینی امور کے رکن تھے۔ 2017 میں وہ یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر منتخب ہوئے اور 2019 میں وہ دوبارہ یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔
Source: Twitter
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جس شخص کو پاکستانی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ آئی ایس آئی کا ایجنٹ بتایا جا رہا ہے وہ یورپی یونین پارلیمنٹ کے رکن اور سابق نائب صدر فیبیو ماسِّمو کاسٹالڈو ہیں، جو اٹلی کے رہائشی ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔