Skip to content
مئی 11, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

کیا بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کی ماں طوائف تُھسو رحمٰن بائی ہیں؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

Mobeen Ahmad اگست 21, 2023
Is the courtesan Thusu Rahman Bai the mother of India's first PM Pt. Nehru? read fact-check

ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بارے میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ انہی میں سے آج ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ ان کی حقیقی ماں تھسو رحمٰن بائی ہیں۔

مُنّا یادو نامی یوزر نے ٹوئٹر پر ایک گرافیکل امیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ-’آگے بھیجنا (فارورڈ) ضروری ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم کون تھے اور کیسے بنے تھے۔ تاریخ گواہ ہے، یہیں ہے 70 میں راج کیا ہے چلا مراری ہیرو بن گیا ہے۔ نہرو کی سگی امی جان، تُھسو رحمٰن بائی (کوٹھے والی) کے ساتھ نہرو کے بچن کی فوٹو۔ آزاد بھارت کی کتنی بڑی بد قسمتی رہی ہوگی، جس میں انگریزوں سے اقتدار لے کر اس بہروپیا خاندان کو اقتدار سونپ دیا۔ آج کی بھارت کی بدحالی اسی کی دین ہے۔ بھارت کی تاریخ ایسے کمزور ہوئی ہے‘۔ 

https://twitter.com/MY961/status/1693185944776585433

Tweet Archive Link

مُنّا یادو کے اس ٹویٹ کو اب تک 600 سے زائد ری ٹویٹس، 1000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ 26 ہزار سے زیادہ یوزرس نے اسے دیکھا ہے۔

ہنومان پرساد سونی نے یہی گرافیکل امیج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے،’نہرو کی حقیقی امّی جان‘، ’تُھسو رحمٰن بائی‘، ’نہرو کے بچپن کی تصویر‘۔

*"नेहरू की सगी अम्मीजान", "थुसु रहमान बाई" के साथ, "नेहरु के बचपन की फ़ोटो"@BablieVG @JangBah02098566 pic.twitter.com/x0KV9hTOna

— हनुमान प्रसाद सोनी #हम भी मोदी के परिवार (@Hanuman65037643) July 23, 2023

Tweet Archive Link 

دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی متذکرہ گرافیکل امیج کو اسی طرح کے دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اور ان کا امپریشن (پہنچ) بھی بہت زیادہ ہے۔ 

*जवाहर लाल नेहरू*

*अपनी सगी अम्मीजान*

*थुसु रहमान बाई*

*(कोठे वाली) के साथ*

*नेहरु के बचपन की फ़ोटो* pic.twitter.com/wd48luEmwp

— Manoj Srivastava (@ManojSr60583090) July 16, 2023

Tweet Archive Link 

*"नेहरू की सगी अम्मीजान", "थुसु रहमान बाई के साथ, "नेहरु के बचपन की फ़ोटो"❗️💥😡* pic.twitter.com/AgjwE4Mybz

— Sandeep Arya (@Sandeep60817701) July 13, 2023

Tweet Archive Link 

*"नेहरू की सगी अम्मीजान", "थुसु रहमान बाई" (कोठे वाली) के साथ, "नेहरु के बचपन की फ़ोटो"❗️💥🙆‍♂️🤔🤫* pic.twitter.com/A8AAE9AyhW

— 100rabh SRIVASTAV🚩 🙏 ( एक सनातनी)🚩🙏 (@Chitransh57) July 19, 2023

Tweet Archive Link

فیکٹ چیک: 

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے گوگل کی مدد سے گرافیکل امیج کو ریورس سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر فوٹو سروس پرووائیڈر ایجفوٹواسٹاک پر ملی۔ edgephotostock کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ- یہ تصویر تقریباً 1891 کی ہے۔ اس میں بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو اپنی والدہ سوروپ رانی نہرو (تھسو) کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

agefotostock

وہیں ٹائمس آف انڈیا کی شائع کردہ آرٹیکل میں ایک تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ – جواہر لال نہرو بچپن میں اپنے والد موتی لال نہرو اور والدہ سوروپ رانی نہرو کے ساتھ۔

timesofindia

اس کے بعد DFRAC ٹیم نے گوگل پر سوروپ رانی نہرو کے بارے میں سرچ کیا۔ وکی پیڈیا پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق 1868 میں کشمیری پنڈت گھرانے میں پیدا ہونے والی سوروپ رانی نہرو (تھسو) کا تعلق لاہور، برطانوی بھارت سے تھا۔ وہ فریڈم فائٹر تھیں۔ بیرسٹر اور کانگریس کے رہنما موتی لعل نہرو کی پہلی بیوی اور بچے کی دردِ زہ کے دوران موت کے بعد سوروپ رانی نہرو کی شادی ان سے ہوئی تھی۔ 

انہوں نے 1920-30 کی دہائی میں بھارت کی تحریک آزادی میں برطانوی راج اور اس کے نمک کے قوانین کے خلاف سول نافرمانی کی وکیل کے طور پر اہم کردار ادا کیا، اور خواتین کو نمک بنانے کی ترغیب دی۔

wikipedia

کئی میڈیا ہاؤسز کی جانب سے پبلش نیوز میں بھی سوروپ رانی نہرو کا ذکر پنڈت نہرو کی ماں کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

jagran & navbharattimes

وہیں، پنڈت نہرو کے دادا کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہوئے، DFRAC ٹیم نے پایا کہ – نیوز 18 کی جانب سے پبلش آرٹیکل میں سینئر کرائم رپورٹر اندر وششٹھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ – 1857 کے انقلاب کے بعد فرنگیوں نے دہلی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اسی کے ساتھ دہلی میں کوتوال کا نظام بھی ختم ہو گیا۔ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے دور میں بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے دادا گنگا دھر نہرو دہلی کے کوتوال تھے۔ انگریزوں کے دہلی پر قبضہ کرنے اور قتل عام شروع کرنے کے بعد گنگادھر اپنی بیوی جیو دیوی اور چار بچوں کے ساتھ آگرہ چلے گئے۔ فروری 1861 میں آگرہ میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ موتی لال نہرو گنگادھر نہرو کی موت کے تین ماہ بعد یہیں پیدا ہوئے۔

news18

ویب سائٹ imvashi.com کے مطابق گنگادھر نہرو 1827ء میں دہلی میں ایک کشمیری کول برہمن کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام لکشمی نارائن کول تھا۔ لکشمی نارائن کول دہلی کی مغل دربار میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے وکیل تھے۔

imvashi

نتیجہ:

 زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہرلعل نہرو کی ماں سے متعلق سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے، کیونکہ ان کی ماں، سوروپ رانی نہرو کی پیدائش ایک کشمیری برہمن خاندان میں ہوا تھا۔ مجاہد آزادی اور بیرسٹر موتی لعل نہرو کی پہلی بیوی کی موت کے بعد سوروپ رانی کی شادی ان سے ہوئی تھی۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کے داد گنگا دھر نہرو دہلی میں کوتوال تھے اور 1857 کے بیچ وہ آگرہ چلے گئے تھے۔

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: کانگریس حکومت نے کر دی کرناٹک کے اسکولوں میں اسلامی تعلیم، لازم؟ جانیں، وائرل دعوے کی حقیقت
Next: کشمیر میں مسلم لڑکیوں کو ہندو بھجن پڑھنے پر کیا گیا مجبور؟ جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت 

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.