سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ سائیں ٹرسٹ شرڈی نے حج کے لیے 35 کروڑ روپے کا عطیہ کیا ہے۔ گوگل سرچ کا اسکرین شاٹ یوزرس کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرڈی ٹرسٹ کی جانب سے حج کے لیے عطیہ کیے جانے سے متعلق سرچ کیا گیا ہے اور سرچ ریزلٹ میں سامنے آیا ہے کہ ٹرسٹ نے حج کے لیے 35 کروڑ روپیے کا عطیہ کیا ہے۔
سوامی رامسرناچاریہ پانڈے، میلکوٹے پیٹھادھیشور نامی یوزر نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹ کو کیپشن دیا،’ہمارے سمجھدار ہندوؤں میں بھی گدھوں کی کوئی کمی نہیں، یہ لوگ ہندو دھرم کے گروؤں کو بھلے ہی کچھ دان (عطیہ) نہ دیں لیکن گالیاں، بد زبانی ضرور کرتے ہیں، یہی سمجھدار ہندو ہر وقت سائیں بابا کو اَنّ (اناج) عطیہ کرنے، کپڑے عطیہ کرنے، زیورات دینے اور زمین و جائیداد عطیہ کرنے میں شوق سے جٹے رہتے ہیں اور یہ بھی دعویٰ ٹھوکتے رہتے ہیں کہ ہم تو سناتنی ہندو ہیں‘۔
Tweet Archive Link
مدھو پورنیما کشور نے بھی یہی اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نےاپنا ٹویٹ ڈلیٹ کر دیا۔
Souce: Twitter
دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے بھی یہی اسکرین شاٹ خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
ای ٹی وی بھارت مہاراشٹر کی 24 اپریل 2023 کو پبلش رپورٹ کے مطابق-سائیں سنستھان کے آئین میں اس طرح کے فنڈ کا کوئی التزام نہیں ہے۔ کسی نے نہیں پوچھا۔ اسی لیے کسی کو فنڈ دینے یا انکار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
رپورٹ کے مطابق سائیں بابا سنستھان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) راہل جادھو نے کہا ہے کہ ہم اس پروپیگنڈے سے متعلق، بدنام کرنے والوں اور یوٹیوب، ٹیوٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
علاوہ ازیں، ہمیں 27 مارچ 2020 کو اپ لوڈ اے بی پی نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ شرڈی سائیں ٹرسٹ نے مہاراشٹر حکومت کو کووڈ کی وبا سے لڑنے کے لیے مالی مدد کے طور پر 51 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
وہیں DFRAC ٹیم نے جب شری سائیں بابا سنستھان ٹرسٹ شرڈی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو چیک کیا تو ہمیں حج کے لیے عطیہ کرنے سے متعلق کوئی حالیہ ٹویٹ نہیں ملا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل اسکرین شاٹ ایڈیٹیڈ/فیک ہے، اس لیے سائیں ٹرسٹ شرڈی کی جانب سے حج کے لیے 35 کروڑ عطیہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔