سوشل میڈیا پر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (SBSP) کے رہنما اوم پرکاش راج بھر کے بیٹے اروند راج بھرکا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ اروند راج بھر نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو بیچ چوراہے پر گولی مارنے کی بات کہی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے ترجمان منوج یادو ’کاکا‘ نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے لکھا-’ہمارے رہنما عزت مآب قومی صدر جناب @yadavakhilesh جی کو گولی مارنے کی بات کہنے والے اس ذہنی غلام کے خلاف @dgpup @UPGovt سے اپیل ہے کہ سخت سے سخت دفعات میں مقدمہ درج ہو، اسے گرفتار کیا جائے۔ کیا @myogiadityanath جی @AmitShah جی @narendramodi جی اس پر جواب دیں گے کہ ایسے لوگوں کو انہوں نے خاموش حمایت کیوں دے رکھی ہے @PTI_News @BBCHindi‘۔
Source: Twitter
ایس پی کے ترجمان منوج کاکا کے اس ٹویٹ کو 1900 لائکس اور 700 سے زیادہ ری-ٹویٹ مل چکے ہیں۔ وہیں اس ویڈیو کو کئی دیگر یوزرس کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
Source: Twitter
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے جب DFRAC ٹیم نے بغور اسے دیکھا تو پایا کہ مائک آئی ڈی پر RNI لکھا ہوا ہے۔ بعد ازاں ہماری ٹیم نے یوٹیوب پر RNI نیوز سرچ کیا۔ ہمیں RNI نیوز کے یوٹیوب چینل پر اروند راج بھر کا پورا انٹرویو ملا، جسے یکم اگست 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
Source: YouTube
اس انٹرویو میں 5 منٹ 45 سیکنڈ سے 6 منٹ 11 سیکنڈ کے دورانیہ میں اروند راج بھر کی وائرل ویڈیو کلپ ملاحظہ کی جا سکتی ہے، جس میں وہ گولی مارنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ اروند راج بھر نے منی پور میں دو کوکی خواتین کو برہنہ پریڈ کروانے اور ان کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے ملزمان کو گولی مارنے کی بات کی تھی۔ دراصل RNI نیوز کا رپورٹر اروند راج بھر سے I.N.D.I.A اتحاد کے رہنماؤں سے متعلق سوال پوچھا تھا، جس پر انہوں نے یہ بیان دیا تھا۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو سیاق و سباق سے منقطع، غلط تناظر میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ اروند راج بھر نے اکھیلیش یادو کو بیچ چوراہے پر گولی مارنے کی بات نہیں کی ہے بلکہ انہوں نے منی پور جنسی تشدد کے ملزمان کو گولی مارنے کی بات کی تھی۔