سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک کیتھولک چرچ کو جلا کر راکھ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ منی پور میں بی جے پی کے انتہا پسندوں نے 300 سال پرانے چرچ کو نذر آتش کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی توجہ پا رہا ہے۔
منی پور 03 مئی سے تشدد اور فسادات کی زد میں ہے، جب پہاڑی اضلاع میں ایک قبائلی یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ میتئی کمیونٹی کے شیڈول ٹرائب (ST) کا درجہ دیے جانے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔
بہار، جموں و کشمیر اور گوا کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پیروڈی اکاؤنٹ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا،’# منی پور سگنو امفال، نہیں تھم رہا تشدد، آگ زنی، بی جے پی حامی انتہاپسندوں نے 300 سال سے زیادہ پرانے سینٹ جوزف چرچ کو جلایا، منی پور 74 دنوں سے جل رہا ہے‘۔
Source: Twitter
ویڈیو کو اب تک 24.7K سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
نیور مائنڈ نامی ایک یوزر نے بھی یہی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’تشدد، آگ زنی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، بی جے پی حامی انتہا پسندوں نے 300 سال سے بھی زیادہ پرانے سینٹ جوزف چرچ کو تباہ کر دیا، منی پور 73 دنوں سے جل رہا ہے اور پی ایم، بیرون ملک گھوم رہے ہیں، میں نے اتنا بے شرم پی ایم کبھی نہیں دیکھا #ManipurViolence‘۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے توسط سے کیے جا رہے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو پہلے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا پھر انھیں گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو HR 24*7 نامی ایک یوٹیوب چینل پر 08 جولائی 2023 کو اپلوڈ ملا، جسے کیپشن دیا گیا ہے،’16ویں صدی کا کیتھولک چرچ، ایگلیز نوٹرے ڈیم ڈوسترے کی مینار کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا‘۔ (اردو ترجمہ)
اس کے علاوہ اخبار ہندوستان ٹائمس نے فرانس میں اس واقعہ کو کور کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمس نے نیوز میں بتایا ہے کہ- شمال مشرقی فرانس میں 16ویں صدی کے ایک چرچ پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ خوفناک آگ نے ڈروسنے کے قدیم چرچ کو جلا کر راکھ کر دیا۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ مظاہرین کا کام ہو سکتا ہے جو ٹریفک چیک کے لیے نہ رکنے پر الجزائری نژاد ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل پر احتجاج کر رہے تھے۔
Source: Hindustan Times
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منی پور فساد کے دوران کیتھولک چرچ کو جلائے جانے کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ یہ وائرل ویڈیو فرانس میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے کے دوران کا ہے۔