سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چھتیس گڑھ میں ایک بندر صرف کانگریسیوں کو کاٹ رہا ہے، اس لیے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس بندر کو زندہ پکڑ کر لانے والے کو 21 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
سوامی رامسرناچاریہ پانڈے، میلکوٹے پیٹھادھیشور نامی یوزر نے ٹویٹر پر بندر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’یہ بندر کوئی عام بندر نہیں ہے، یہ بندر چھتیس گڑھ میں صرف کانگریسیوں کو نشانہ بنا کر کاٹ رہا ہے، یہ بندر بی جے پی کی بہت عزت کرتا رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس بندر کو زندہ پکڑ کر لانے کے لیے 21000 روپےکا انعام دینے کا اعلان کیا ہے، چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت، تم اس بندر کو اپنے پاس رکھ کر کیا کروگے؟ کیا کوئی اس بندر کے ساتھ نا خوشگوار حرکت کرنے کا ذہن بنا لیے ہو کیا تم کانگریسی لوگ؟؟ @INCChhattisgarh @INCMP @OfficeOfKNath @RahulGandhi @BJP4CGState‘۔
سوامی رامسرناچاریہ پانڈے نے اس ٹویٹ میں راہل گاندھی کے ساتھ کمل ناتھ آفس، چھتیس گڑھ کانگریس، مدھیہ پردیش کانگریس اور چھتیس گڑھ بی جے پی کو بھی مینشن کیا ہے۔
👇👇👇 pic.twitter.com/9Ue97QZ832
— Swami Ramsarnacharya Pandey, मेलकोटे पीठाधीश्वर (@SwamiRamsarnac4) June 21, 2023
Tweet Archive Link
ساتھ ہی انہوں نے اپنے دعوے کی تائید میں ٹویٹ رِپلائی میں ایک نیوز اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
دینِک بھاسکر نے 20 جون 2022 کو اس عنوان کے تحت خبر شائع کی ہے،’بندر کو پکڑو اور 21 ہزار روپے کا انعام لے جاؤ: راج گڑھ میں پاگل بندر کو پکڑنے کے لیے بلدیہ کے چیئرمین کا اعلان‘۔
رپورٹ کے مطابق راج گڑھ میں پاگل بندر کو پکڑنے میں انتظامیہ کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ جب بندر نہ پکڑا جا سکا تو بلدیہ کے چیئرمین ونود ساہو نے بندر کو پکڑنے والے کو 21 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ یہ بندر گذشتہ 15 دنوں میں 15 سے 20 افراد پر حملہ کرکے انھیں زخمی کرچکا ہے، لوگوں میں بندر کی دہشت ہے۔
وہیں سوامی رامسرناچاریہ پانڈے نے جس نیوز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، وہ ویب سائٹ lalluram.com کا ہے۔ DFRAC ٹیم نے پایا کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں بندر کو پکڑنے کے لیے 21000 روپیے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ گُمراہ کُن ہے کیونکہ پاگل بندر کو پکڑنے کے لیے 21000 روپیے کا اعلان، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ بلدیہ نے کیا ہے، اس لیے سوامی رام سرناچاریہ پانڈے کا دعویٰ غلط ہے۔