ٹویٹر پر ایک مولانا کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ علاج کے نام پر ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی بے ہوش نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو شیئر کر کے یوزرس، مولویوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
چیتن نامی ٹویٹر یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’دوستو! یہ کیا علاج کر رہا ہے؟ شرم کر لو مولویو! کسی کی بہن-بیٹی کے ساتھ ایسے گھٹیا کام کر رہے ہو، پتہ نہیں کیسے لوگ ہیں جو اپنی بہن-بیٹیوں کو ان ڈھونگیوں کے پاس لے جاتے ہیں۔ شرم کر لو @VrindavanBake‘۔
Source: Twitter
قبل ازیں کئی دیگر یوزرس نے اس ویڈیو کو شیئر کیا، جن میں بی جے پی کے میڈیا پینلسٹ پرشانت اُمراؤ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جھاڑ-پھونک کے نام پر لوگ مزاروں میں مولویوں کے پاس جاتے ہیں۔ دیکھیے! وہاں کیا ہوتا ہے‘۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو متعدد کی- فریم کنورٹ کیا۔ پھر انھیں گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا اور پایا کہ یہی ویڈیو فیس بک پر شیخ اسلم نامی یوزر نے 12 ستمبر 2022 کو اپلوڈ کیا تھا۔ 11 منٹ 52 سکینڈ کے پورے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو اِسکرِپٹیڈ (مصنوعی) ہے۔
Source: Facebook
دراصل ویڈیو کے آخری فریم میں ناظرین کو بتایا گیا کہ یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ (مصنوعی) ہے۔ ویڈیو، ملک میں پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں بیداری لانے کی غرض سے بنایا گیا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہےکیونکہ یہ ایک اِسکِرپٹیڈ ویڈیو ہے، اس لیے بی جے پی پینلسٹ پرشانت اُمراؤ سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔