آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے حوالے سے نیوز 24 کا ایک ٹویٹ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں لکھا گیا ہے،’بھارت اقلیتی معاشرے کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے، راہل بیرون ملک بھارت کے خلاف گمراہ کُن بیانات دینا بند کریں.. @asadowaisi امریکہ میں راہل کے بیان پر جوابی حملہ #RahulGandhi | #AIMIM’۔
دراصل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
وہیں دیگر میڈیا اداروں کی جانب سے بھی اویسی کے اسی بیان کو لکھ کر ٹویٹ کیا گیا ہے۔
अमेरिका में राहुल के बयान पर असदुद्दीन ओवैसी का पलटवार : "भारत अल्पसंख्यक समाज के लिए सबसे सुरक्षित देश, राहुल विदेश में भारत के खिलाफ भ्रामक बयानबाजी बंद करें.." #LatestNews #Trending #RahulInUSA
— Nedrick News (@nedricknews) June 1, 2023
@asadowaisi #RahulGandhi #AIMIM pic.twitter.com/54EoN8tAUd
Tweet Archive Link
'भारत अल्पसंख्यक समाज के लिए सबसे सुरक्षित देश, राहुल विदेश में भारत के खिलाफ भ्रामक बयानबाजी बंद करें'
— NCR Samachar (@ncrsamacharlive) June 1, 2023
अमेरिका में राहुल के बयान पर ओवैसी का पलटवार#RahulGandhi #owaisi #America #LPGPrice #TereBin #Seeman #WTCFinal2023 #UELfinal📷📷 #9YearsOfGaribKalyan… pic.twitter.com/twgyvCiZcE
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
اویسی کے متذکرہ بیان کے حوالے سے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے نیوز 24 کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو چیک کیا۔ ہمیں نیوز 24 کا ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔ البتہ ہمیں یہ ٹویٹ ضرور ملا، جس میں لکھا ہے،’آپ سے مسلمان کے بارے میں پوچھا گیا اور آپ دلت کی بات کرتے ہیں۔ آپ کی حکومت میں ہی مسلمانوں کے خلاف کئی واقعات ہوئے’۔ امریکہ میں راہل کے بیان پر @asadowaisi کا جوابی حملہ #RahulGandhiInUSA | #AIMIM’۔
'आपसे मुसलमान के बारे में पूछा गया और आप दलित की बात करते हैं. आपकी सरकार में ही मुसलमानों के खिलाफ कई घटनाएं हुई'
— News24 (@news24tvchannel) June 1, 2023
अमेरिका में राहुल के बयान पर @asadowaisi का पलटवार#RahulGandhiInUSA | #AIMIM pic.twitter.com/UAriXPLndE
وہیں، ہمیں ایک گرافیکل امیج ملا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اویسی کا کون سا بیان درست ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ بھارت اقلیتی سماج کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے’ کا بیان اسد الدین اویسی نے نہیں دیا ہے، نیوز 24 کا اسکرین شاٹ ایڈٹ کیا گیا ہے۔