سوشل میڈیا پر مشہور ہیوی ویٹ ریسلر اور ہالی وڈ اسٹار ڈوین جانسن عرف دی راک کی کچھ ایسی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں وہ کہیں آرتی کرتے نظر آ رہے ہیں تو کہیں ہَوَن کرتے۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ دی راک نے سناتن دھرم اپنا لیا ہے۔
فیس بک پر ایک پبلک گروپ ہے، ’کیندریہ منتری اسمرتی ایرانی-امیٹھی سانسد‘ (مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی-امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ)۔ اس گروپ میں رادھے چترویدی نامی فیس بک یوزر نے دی راک کی آرتی کرتے ہوئے دو تصویریں شیئر کرکے لکھا،’ہالی وڈ فلمس اسٹار اور #WWE اسٹار دی راک نے اپنایا سناتن دھرم! سناتن دھرم کو جس نے بھی قریب سے جانا وہ سناتن کو اپنی مرضی سے اپنا لیتا ہے۔ جے سناتن دھرم جے شری رام‘۔
Facebook Post
ٹویٹر پر گوپال گوسوامی نے دی راک کی اسی تصویر کو کیپشن دیا،’فیمس ہیوی ویٹ ریسلر اور ہالی وڈ اداکار مسٹر ڈوین جانسن، جنھیں ’دی راک‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندو روایتی آرتی کر رہے ہیں۔ (اردو ترجمہ)
Famous heavyweight wrestler and Hollywood actor, Mr. Dwayne Johnson, popularly known as "The Rock" performing Aarti Hindu traditions. pic.twitter.com/xxw6Mpuobc
— Gopal Goswami (@igopalgoswami) May 27, 2023
Tweet Archive Link
اسی طرح کے دعوے کے ساتھ دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی دی راک کی سناتنی تصویریں شیئر کر رہے ہیں۔
Tweet Link
فیکٹ چیک:
دی راک کی وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے تصویر کو دھیان سے دیکھا اور پایا کہ اس تصویر میں دی راک کے جسم پر ٹَیٹو نہیں ہے، جبکہ حقیقت میں ان کے جسم پر ٹیٹو ہے۔
بعد ازاں تصویر کو ریورس سرچ کرنے پر، DFRAC ٹیم نے پایا کہ یہ تصویر مِڈجرنی-اے آئی ٹول کے ذریعے بنائی گئی ہے اور یہ ڈوین جانسن کی ہندو دھرم قبول کرنے یا سناتن کی تعریف کرنے کی حقیقی تصویر نہیں ہے۔
اتنے اشارے ملنے کے بعد DFRAC ٹیم نے پایا کہ بھارگو والیرا نامی فیس بک یوزر نے اپریل 2023 میں جانسن کی تین تصویروں کو اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا،’ڈوین جانسن ایک سادھو کی شکل میں مندر میں پوجا کرتے ہوئے @therock یہ کیسا ہے؟ AI کانسیپٹ آرٹ؟ (اردو ترجمہ)
Facebook Post
ویلیرا نے اپنے پوسٹ میں ‘#midjourneyart’ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرل امیج بنانے کے لیے اسے AI ٹول کا استعمال کیا گیا تھا۔ مِڈجرنی ایک AI ٹول ہے جو آسانی سے ایسی تصویریں بنا دیتا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ دی راک کی وائرل تصویر اے آئی جنریٹیڈ ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔