سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک افریقی خاتون رشی کیش جاتے ہوئے سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔ وہ ایک گھنٹے تک تڑپتی رہی۔ لوگوں نے مدد نہیں کی بلکہ اس کا سارا سامان لوٹ لیا۔
علی سہراب نامی یوزر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’جنوبی افریقہ کی کَرینا بھارت کے رشی کیش گھومنے جا رہی تھی۔ راستے میں ایکسیڈنٹ ہو گیا، اس کے بعد زخمی کَیرینا قریب ایک گھنٹے تک سڑک کنارے تڑپتی رہی۔ اس دوران اس کی مدد کرنے کے بجائے بھارتیوں نے ’اَتِیتھی دیوو بھوا‘ کا ثبوت دیتے ہوئے کَیرینا کے جوتے، ایئربڈس سمیت دیگر اشیاء چوری کر لیے…‘۔
Tweet Archive Link
اسی طرح دیگر یوزرس نے بھی بھارتی تہذیب پر طنز کرتے ہوئے یہی دعویٰ کیا ہے۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر اور دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں میرٹھ پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ ملا۔
میرٹھ پولیس نے ایک انفوگرافک جاری کرکے بتایا ہے کہ کہ میرٹھ کے کنکرکھیڑا تھانہ حلقے میں سڑک حادثے میں ایک غیر ملکی خاتون زخمی ہوگئی تھی۔ کچھ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لوگوں نے مدد کرنے کے بجائے زخمی خاتون کا سامان لوٹ لیا جبکہ خاتون کے پاس ایئربڈس کے علاوہ تمام سامان موجود ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بہت شدید تھا۔ گاڑی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ایئربڈس ڈھونڈا جا رہا ہے۔ موقع پر موجود لوگوں سے بات کرنے پر بادی النظر میں کسی قسم کے سامان کی لوٹ یا چوری کی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔
غورطلب ہے کہ علی سہراب کی جانب سے ماضی میں بھی گمراہ کُن، فیک نیوز اور نفرت پھیلائی جاتی رہی ہے۔ DFRACکی ٹیم نے علی سہراب پر کئی رپورٹس اور فیکٹ چیک کیے ہیں، جنھیں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
میرٹھ پولیس کے بیان سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ گمراہ کُن ہے کیونکہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ کوئی لوٹ نہیں ہوئی ہے۔ اس کے پاس اس کا سارا سامان موجود ہے، اس لیے علی سہراب سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔