
کرناٹک میں انتخابات قریب ہیں۔ سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں تن، من، دھن سے سرگرم عمل ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کھڑے ہو کر تالی بجا رہے ہیں۔ ان کے سامنے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور انھیں بیٹھنے کو نہیں کہتے۔
بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج امیت مالویہ نے کیپشن،’Reminds me of the famous dialogue from Zanjeer… जब तक बैठने को नहीं कहा जाए, शराफ़त से खड़े रहो… A vote for Congress means letting Sonia and Rahul Gandhi run Karnataka by proxy! Don’t let that happen, Karnataka. You are too self respecting for that… Vote wisely on 10th.‘ کے تحت ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔ یعنی مجھے (فلم) زنجیر کا مشہور ڈائیلاگ یاد آگیا… جب تک بیٹھنے کو نہیں کہا جائے، شرافت سے کھڑے رہو…کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب ہے سونیا اور راہل گاندھی کو کرناٹک کو پروکسی طریقے سے (بالواسطہ) چلانے دینا! ایسا نہ ہونے دو، کرناٹک۔ آپ اس کے لیے بڑے عزتِ نفس والے ہے… 10 تاریخ کو سمجھداری سے ووٹ دیں‘۔
Tweet Archive Link
کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔
Tweet Archive Link

Tweet Archive Link
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کرکے انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران، ہمیں وائرل ویڈیو کلپ، ویریفائیڈ یوٹیوب چینل IndianNationalCongress پر 06 مئی 2023 کو لائیو اسٹریم کیے گئے تقریباً 42 منٹ کے ویڈیو میں ملی۔
اس ویڈیو میں 22:30 منٹ پر دیکھا جا سکتا ہے، یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پوڈیم سے کرسی کی جانب جا رہی ہیں اور اسٹیج پر موجود ہر شخص ان کا استقبال کرنے کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجا رہا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو بھی کانگریس کے صدر کھڑگے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جو راہل-سونیا کے بیٹھتے ہی اپنی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں، لیکن اگلے ہی لمحے جیسے ہی کھڑگے کا نام پکارا جاتا ہے، وہ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ سونیا گاندھی ان کی طرف دیکھتی ہیں اور وہ پوڈیم کی طرف بڑھنے لگتے ہیں۔کانگریس صدر کے احترام میں سونیا-راہل کے ساتھ پورا اسٹیج کھڑا ہو جاتا ہے۔

Source: YouTube
وہیں کئی سوشل میڈیا یوزرس نے بھی امت مالویہ کے ٹویٹ کو کوٹ ری-ٹویٹ کرکے اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
رفیق احمد نامی ٹویٹر یوزر نے لکھا،’18 سکینڈ میں کیا سمجھ آئے گا پروپگنڈِسٹ؟ ایک منٹ کا ویڈیو دیکھیے، سونیا جی تقریر کرکے لوٹتی ہیں۔ سب کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد کھڑگے جی کو ہی بولنا ہوتا ہے۔ ان کا نام پکارا جاتا ہے۔ پھر کھڑگے جی مائک کی جانب بڑھتے ہیں اور بولنا شروع کرتے ہیں‘۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRACکے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کلپ آدھا-ادھورا ہے، اس لیے بی جے پی آئی ٹی سیل-انچارج سمیت امت مالویہ سمیت سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔