حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنی تو ریاست میں مسلمانوں کو دیا گیا ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ تعلیم اور ملازمتوں میں مسلم ریزرویشن آئین کے خلاف ہے۔
حامد العلی نامی یوزر نے عربی میں ٹویٹ کیا کہ- اے امت شاہ! میں رب سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تجھے جلد اٹھا لے۔ امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی کے دوران حلف لیا تھا کہ اگر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن جیتتی ہے تو مسلمانوں کے حقوق ختم کر دیں گے۔
Tweet Link
حامد العلی کے اس ٹویٹ کو 200 سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 600 سے زائد لائک مل چکے ہیں۔
فیکٹ چیک:
واضح ہو کہ سنہ 2017 میں تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کا التزام کیا تھا جبکہ کرناٹک میں 1994 میں منڈل کمیشن کی سفارشات کے تحت مسلمانوں کی کچھ ذاتوں کو دیگر پسماندہ ذاتوں (OBC) کے زمرے میں ذیلی زمرہ بنا کر شامل کیا گیا اور اس کے تحت مسلمانوں کو ‘سماجی اور تعلیمی پسماندگی’ کی بنیاد پر چار فیصد ریزرویشن دیا گیا۔
متذرکرہ بالا حامد العلی کے وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ امت شاہ کے مسلم ریزرویشن سے متعلق بیان پر کئی میڈیا رپورٹس ہمیں ملی۔
اخبار جَن ستَّہ کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں اس سال کے آخر تک انتخابات ہونے والے ہیں۔ حال ہی میں امت شاہ نے تلنگانہ میں ایک ریلی کے دوران کہا تھا کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو کرناٹک کی طرح یہاں بھی مسلم ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا۔
اسی طرح اے بی پی نیوز نے بھی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امت شاہ نے مسلم ریزرویشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حق تلنگانہ کے ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کا ہے، جو انہیں ملے گا۔
ہمیں امت شاہ کے بیان اور میڈیا رپوٹس میں کہیں بھی مسلمانوں کے حقوق کو ختم کرنے کی بات نہیں ملی، یہاں تک حامد العلی نے الجزیرہ عربی کے جس ٹویٹ سے امت شاہ کی تصویر کو لے کر اپنے ٹویٹ میں استعمال کیا ہے، اس میں بھی مسلم ریزرویشن کی بات کی گئی ہے، نہ کہ ملسم حقوق کی۔
Tweet Link
عربی میں ریزرویشن کے لیے "مخصصہ”،”حجز” وغیرہ الفاظ ہیں اور "حقوق” کا مطلب رائٹس ہے، جو "حق” کی جمع ہے۔ حامد العلی نے اپنی ٹویٹ میں "حقوق” کا استعمال کیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC ٹیم کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ حامد العلی کا دعویٰ گمراہ کن ہے، کیونکہ امت شاہ نے مسلم ریزرویشن ختم کرنے کی بات کی تھی نہ کہ مسلم حقوق۔