سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں سرفراز دعویٰ کرتے ہیں کہ-’میں نے یوسف بھائی (پاک کرکٹر) کے کمرے میں کافی انڈین پلیئرس کو قورمہ، بریانی، کھاتے ہوئے دیکھا ہے‘۔ پھر وہ چٹخارے لے کر کہتے ہیں کہ-’اور آپ کو پتہ ہے، جماعت کا کھانہ کیسے آتا ہے، جماعت والے ہمارے جو بھائی ہوتے ہیں، شیرمال بھی آتی ہے، کوفتہ بھی آتا ہے، قورمہ آتا ہے، بریانی آتی ہے اور پھر ساتھ میں گلاب جامن بھی آتا ہے‘۔ اس پر وہ شخص یہ کہتا ہے کہ-’آپ کو پتہ ہے، یہاں سے امیتابھ بچن کے یہاں جاتی ہے ہر مہینے، حلیم بیف کی، بہت شوق سے کھاتا ہے امیتابھ بچن۔ انڈینو! (بھارتیو!) برا نہ ماننا، بیف کھاتے ہیں!‘
جگدمبا پٹیل نامی ایک ٹویٹر یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’امیتابھ بچن پاکستان سے گائے کا گوشت منگوا کر کھاتا ہے، یہ بالی وڈیے بھانڈ محض سناتن مٹانے، نیچا دکھانے میں لگے ہیں‘۔
Tweet Archive Link
راشٹروادی سناتنی ہندو نے ویڈیو کو کیپشن دیا،’پورکستانی پتَّلکار کے مطابق، امیتابھ بچن پاکستان سے گائے کا گوشت منگوا کر کھاتا ہے، اگر یہ سچ ہے تو اس کا مطلب یہ بالی وڈیے بھانڈ محض سناتن مٹانے، نیچا دکھانے میں لگے ہیں‘۔
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کلپ کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں تبدیل کیا۔ پھر انھیں انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو کلپ ویریفائیڈ یوٹیوب چینل Nadiraliofficial پر کیپشن،’NADIR ALI PODCAST FEATURING SARFARAZ AHMED !!‘ کے تحت 30 مارچ 2023 کو اپلوڈ ایک گھنٹہ 26 منٹ کے ویڈیو میں ملی۔
اس ویڈیو میں 39:09 منٹ پر کرکٹر سرفراز احمد کو ٹیم انڈیا کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ-’میں نے یوسف بھائی کے کمرے میں کافی انڈین پلیئرس کو قورمہ، بریانی، کھاتے ہوئے دیکھا ہے…‘ پھر آگے نادر علی دعویٰ کرتے ہیں کہ-آپ کو پتہ ہے، مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ کراچی حلیم، بڑی مشہور ایک برانڈ ہے، یہاں سے امیتابھ بچن کے یہاں جاتی ہے ہر مہینے، حلیم بیف کی، بہت شوق سے کھاتا ہے امیتابھ بچن۔ انڈنیو! برا نہ ماننا، بیف کھاتے ہیں!‘
پاکستانی یوٹیوبر-کامیڈین نادر علی کے دعوے کا فیکٹ-چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نومبر 2022 میں انڈین ایکسپریس کی پبلش کردہ نیوز رپورٹ ملی۔
رپورٹ کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی 14شو میں جب کنٹیسٹنٹ (مقابل) انجلی کماری نے بچن سے ان کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا،’میں نے وہ سب کھانا چھوڑ دیا ہے، جوانی میں کھاتا تھا تھا لیکن اب گوشت، مٹھائیاں، چاول اور پان کھانہ چھوڑ دیا ہے اور آگے کچھ نہیں بولوں گا‘۔
امیتابھ بچن، بیوی جیا بچن کی پسندیدہ ڈش-مچھلی کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے کھانے کے بارے میں بھی بات کی۔
اسی طرح، ہمیں ویب سائٹ mensxp.com پر بھی ایک رپورٹ ملی، جو نومبر 2022 کو شائع ہوئی ہے۔ اس کا عنوان ہے،’8 Bollywood Celebrities Who Gave Up Meat & Turned Vegetarian For A Good Reason‘ یعنی 8 بالی وڈ ہستیاں جنھوں نے گوشت خوری ترک کرکے ایک اچھی وجہ کے لیے سبزی خور بن گئے۔
اس رپورٹ میں امیتابھ بچن کا نام چوتھے نمبر پر ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کو PETA نے ایک بار نہیں بلکہ تین بار ’ہوٹسٹ‘ سبزی خور سیلیبریٹی کا نام دیا ہے۔ اداکار صحت مند انتخاب کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہوں نے صحت وجوہات کی بناء پر چاول کے ساتھ گوشت، ایریٹیڈ ڈرنکس (کول ڈرنکس وغیرہ) سگریٹ نوشی اور شراب نوشی ترک کردی ہے۔
ہر ماہ پاکستان سے کراچی آنے والے حلیم کے بارے میں DFRAC ٹیم کو کچھ نہیں ملا۔
وہیں یہ جاننے کے لیے کیا امیتابھ بچن نے اس سے پہلے کبھی بیف کھایا ہے؟ DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں abplive اور telegraphindia پر ایک رپورٹ ملی جو دراصل ان کی طرف سے اینکر ارنب گوسوامی کو دیے گئے انٹرویو کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ رپورٹس کے مطابق بیف پر پابندی پر بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے اینکر ارنب گوسوامی سے کہا کہ میں سبزی خور ہوں۔
Source: abplive.com & telegraphindia.com
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ-چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، جس میں امیتابھ بچن کے بیف کھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، غلط ہے، کیونکہ امیتابھ نے تو گوشت کھانہ ہی چھوڑ دیا