اسلام چھوڑ کر بھگوان شیو کو پیش کیا 12 لاکھ کا سونے کا تاج؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

Fact Check Fake Featured

نوراتری کا تہوار چل رہا ہے۔ لوگ ورت رکھ کر پوجا-ارچنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں کچھ میڈیا ادارے اور سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پیشے سے ڈاکٹر، ایک گجراتی خاتون نے دین اسلام کو چھوڑکر ہندو دھرم اپنا لیا اور اس نے بھگوان شیو پر 12 لاکھ روپیے کا سونے کا تاج چڑھایا ہے۔ 

Viral Image

نیوز 24 نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا،’اسلام چھوڑ کر بھگوان شیو پر چڑھایا 12 لاکھ روپے کے سونے کا تاج ◆ خاتون گجرات سے ہیں اور امریکہ میں ایک ڈاکٹر ہیں #Viralnews | #UttarPradesh‘۔

Tweet Archive Link

نیوز چینل جن-تنتر کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایسا ہی دعویٰ کیا گیا ہے۔ 

Tweet Archive Link

وویک پانڈے نامی ایک ویریفائیڈ ٹویٹر یوزر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ہے،’#سناتن_دھرم_ہی_سروشریشٹھ_ہے #ہر_ہر_مہادیو اسلام چھوڑ کر بھگوان شیو پر چڑھایا 12 لاکھ روپے کا سونے کا مُکُٹ۔ خاتون گجرات سے ہیں اور امریکہ میں ایک ڈاکٹر ہیں #Viralnews | #UttarPradesh‘۔ 

Tweet Archive Link

وویک پانڈے کے ٹویٹر بایو کے مطابق وہ راشٹروادی ہندو مہاسبھا کے چیف اور بی جے پی کسان مورچہ کے مہانگر وارانسی(@bjpvnsMahanagar) کے جنرل سکریٹری ہیں۔

وہیں سدرشن نیوز کے دہلی بیورو چیف آلوک جھا نے ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا-’اسلام‘ چھوڑ کر گجرات کی مسلم خاتون نے ’سناتن دھرم‘ اپنایا اور بھگوان شیو پر  چڑھایا 12 لاکھ روپے کا سونے کا مُکُٹ۔ خاتون گجرات سے ہیں اور امریکہ میں ڈاکٹر ہیں۔ ’سناتن دھرم میں آپ کا سواگت ہے‘۔ 

Tweet Archive Link

سدرشن نیوز کے ایک اور صحافی کمار ساگر نے اس تصویر کے بارے میں لکھا،’اسلام چھوڑ کر اپنایا ہندو دھرم اور پھر چڑھایا شیو لنگ پر 12 لاکھ کا سونے کا مَوکھٹ (تاج)۔ مہیلا امریکہ میں ڈاکٹر ہے اور گجرات میں جنم ہوا ہے۔ غازی آباد کے ڈاسنا مندر میں شیو لنگ پر چڑھایا یہ مَوکھٹ‘۔ 

Tweet Archive Link

یہ بھی پڑھیں: DFRAC اسپیشل: سدرشن نیوز کا صحافی ہے گمراہ کن معلومات کا ’ساگر‘

اسی طرح دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ یہی تصویر پوسٹ کی ہے۔

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے انٹرنیٹ پر اسے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر Yati NarsinghaNand Saraswati Foundation نامی ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ ملی۔ اس تصویر کو کیپشن،’ہر ہر مہادیو۔ امریکہ میں رہنے والی نَو سناتنی مشہور ڈاکٹر نے شیوبھکتی دھام ڈاسنا کے پاردیشور مہادیو کو خالص سونے کا مُکُٹ اور شرنگار بھینٹ کیا‘ دیا گیا ہے۔ 

Tweet Archive Link

وہیں مزید سرچ کرنے پر ہمیں اُدیتا تیاگی نامی ایک خاتون کا ٹویٹر اکاؤنٹ ملا۔ ادیتا تیاگی نے @Yatifoundation کے ٹویٹ کو ری۔ٹویٹ کیا ہے۔ ان دونوں ٹویٹس میں اُدیتا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، ادیتا تیاگی کے ٹویٹر بایو کے مطابق وہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی علاقائی عہدیدار اور راشٹریہ اکھل بھارتیہ بَرہمرِشی مہاسنگھ کی جنرل سکریٹری ہیں۔

Tweet Archive Link

ایک برس پہلے اسلام چھوڑنے کے بعد ادیتا تیاگی کے ہندو دھرم اختیار کرنے کے بارے میں فیکٹ چیک کیا گیا تو ہماری ٹیم کو ادیتا کا 31 مارچ 2018 کا ایک ٹویٹ ملا، جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پِن کیا ہوا ہے۔ اس میں یو پی کے سی ایم یوگی کی جانب سے انھیں اعزاز دیا جا رہا ہے۔ اخبار کے تراشے میں ان کا  نام ادیتا تیاگی ہی دیا گیا ہے۔ 

Tweet Archive Link

dfrac

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آ رہی خاتون مسلمان نہیں ہے بلکہ وہ بی جے پی کی رہنما ڈاکٹر ادیتا تیاگی ہیں۔ ادیتا تیاگی کے اسلام چھوڑ کر ہندو دھرم اپنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ وہ ہندو دھرم کی ہی ماننے والی ہیں، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔