سوشل میڈیا پر ایک گرافیکل امیج وائرل ہو رہی ہے۔ اس گرافیکل امیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اAIUDF) کے سپریمو اور لوک سبھا رکن،’Muslims will rule India in near future‘ یعنی مسلمان، مستقبل قریب میں بھارت پر حکمرانی کریں گے‘۔
ویب سائٹ کریئیٹلی میڈیانے اپنے ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیپشن،’ ڈرے ہوئے لوگ‘ کے ساتھ اس گرافیکل امیج کو پوسٹ کیا ہے۔
اس ٹویٹ کو ایک ہزار سے زیادہ ری ٹویٹس اور دو ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔
یہی دعویٰ دی جے پور ڈائیلاگ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی کیا گیا ہے کہ- جلد ہی مستقبل قریب میں بھارت پر مسلمان راج کریں گے: بدرالدین اجمل، یہ خوف زدہ معاشرے کا اعتماد ہے۔ (اردو ترجمہ)
Muslims will rule India in near future: Badruddin Ajmal
— The Jaipur Dialogues (@JaipurDialogues) February 27, 2023
This is the confidence of 'Dara hua Samaj'😭 pic.twitter.com/Ulv5dum8lL
Tweet Archive Link
دی جے پور ڈائیلاگ کے ٹویٹ کو ہزاروں کی تعداد میں یوزرس نے ری-ٹویٹ اور لائک کیا ہے۔
اسی طرح دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں بھی یہی دعویٰ کیا گیا۔
فیکٹ چیک
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں Mr. Sanidul نامی یوٹیوب چینل پر AIUDF کے سربراہ بدرالدین اجمل کا ویڈیو ملا، جسے کیپشن،’Maulana Badruddin Ajmal speech at Barpeta [ Sharukhatri Samasti #kayakuchi] M.P Election 2019‘ کے تحت 17 اپریل 2019 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس 22 منٹ کے ویڈیو میں 5:50 منٹ پر انھیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’800 سال تک مغل بادشاہوں نے بھارت پر حکومت کی اور انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا کہ یہ ملک ایک اسلامی ملک بن جائے گا‘۔
وہ مزید کہتے ہیں،’وہ (مغل) چاہتے تو بھارت میں ایک بھی ہندو نہ ہوتا۔ سبھی کو مسلمان بنا دیا جاتا۔ لیکن کیا انہوں نے ایسا کیا؟ (مجمع سے آواز بلند ہوتی ہے’نہیں‘)۔ انہوں نے کوشش بھی نہیں کی۔ ان میں دم نہیں تھا۔ پھر انگریزوں نے 200 سال حکومت کی۔ انہوں نے بھارت کو عیسائی ملک بنانے کی کوشش بھی نہیں کی۔ کیا ان میں دم تھا؟ (ہجوم چیختا ہے ’نہیں‘)۔ ملک کی آزادی کے بعد کانگریس نے 70 میں سے 55 سال حکومت کی۔ جواہر لعل نہرو، شاستری، راجیو گاندھی، منموہن سنگھ سے لے کر نرسمہا راؤ تک، کسی کانگریسی لیڈر نے یہ خواب نہیں دیکھا کہ ہم بھارت کو ہندو راشٹر بنائیں گے۔ لیکن مودی جی یہ خواب مت دیکھیے۔ آپ کا خواب محض جھوٹ نکلے گا۔ آپ (مجمع سے خطاب کرتے ہوئے) مودی جی، بی جے پی، آر ایس ایس، ہیمنت بسوا اور پارٹی کو ایسے جواب دیں اور تالے اور چابی کو ووٹ دیں تاکہ مودی جی وزیراعظم نہ بنیں۔ وزارت کون بنائے گا؟ ہمارا کانگریس-یو پی اے عظیم اتحاد حکومت بنائے گا، انشاء اللہ۔ اور اس حکومت میں آپ کی پارٹی AIUDF، تالے اور چابی کے نشان کے ساتھ شراکت دار ہو گی‘۔ (اردو ترجمہ)
بدرالدین اجمل کا یہ بیان مذکورہ گمراہ کن دعوے کے ساتھ 2021 میں پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے۔
نتیجہ
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ بدرالدین اجمل کے بیان کو سیاق و سباق سے منقطع کر کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔