سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک آئرش گلوکار-نغمہ نگار اور سیاسی کارکن ’بوب گیلڈوف‘ کا ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں وہ انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے آنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دھیر دھیرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا یوزرس، یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ 23 سال قبل بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے جن منظرناموں کی پیش گوئی کی تھی، وہ اب سچ ثابت ہو چکی ہیں۔
ٹویٹر پر ایک یوزر نے لکھا،’23 سال پہلے *بوب گیلڈوف* (پوپ سِنگر) کا بی بی سی نیوز نائٹ نے 1999 میں انٹرویو کیا تھا۔ اس وقت، خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ یہ انٹرویو دیتے وقت بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے اس وقت جو پیش گوئی کی تھی، اسے سنیے‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے دوران DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کیا یہ شخص در حقیقت بوب گیلڈوف ہی ہے۔ ٹیم نے پایا کہ دونوں افراد میں محض ایک مماثلت ہے کہ دونوں کے بال کندے تک ہیں، اس کے علاوہ کوئی یکسانیت نہیں ہے۔
پھر ٹیم نے ایسے کسی انٹرویو کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے بی بی سی پر کی-ورڈ سرچ کیے لیکن بوب گیلڈوف کا ایسا کوئی انٹرویو نہیں ملا۔ علاوہ ازیں ہم نے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کرکے الگ الگ ریورس امیج سرچ کیا۔ ایسے میں ٹیم کو برطانوی مصنف اور کامیڈین مائیکل اسپائیسر کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایسا ہی ویڈیو ملا۔
اسپائسر نے یہ ویڈیو 03 جنوری 2022 کو شیئر کرتے ہوتے کیپشن دیا تھا،‘ ڈیوِڈ بووی نے نیوز نائٹ (1999) پر انٹرنیٹ کے اثر کی پیش گوئی کی‘۔
ان کے اکاؤنٹ کو چیک کرنے پر ہم نے پایا کہ برطانوی کامیڈین بہت سارے طنز آمیز ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔
بعد ازاں ہم نے ڈیوِڈ بووی کے اوریجینل انٹرویو کو بھی سرچ کیا، جو یوٹیوب پر موجود ہے۔
نتیجہ:
DFRAC ٹیم کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو بی بی سی نیوز نائٹ شو میں سِنگر-نغمہ نگار بوب گیلڈوف کے انٹرویو کا نہیں ہے، بلکہ یہ ڈیوِڈ بووی کے ایک انٹرویو کی محض نقل ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن اور فیک ہے۔