پاکستانی نژاد کینیڈین شہری اور صحافی طارق فتح اکثر سوشل میڈیا پر فیک اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے رہتے ہیں۔ ان کے پوسٹ میں دی گئی معلومات فیکٹ چیک میں گمراہ کن پائی گئی ہیں۔ DFRAC نے پہلے بھی طارق فتح پر تفصیلی رپورٹ کیا ہے۔
طارق فتح نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر ڈانس کر رہا ہے۔
طارق فتح نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہیں۔
طارق فتح نے ویڈیو کو کیپشن دیا،’پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول @BBhuttoZardari وہی کر رہے ہیں جو وہ سب سے اچھا کرتے ہیں‘۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اسے ہٹا لیا، لہٰذا آرکائیو کا لنک یہاں دیا جا رہا ہے۔
ان کے علاوہ کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کر یہی دعویٰ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
طارق فتح کے متذکرہ بالا دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے ’اِن وِڈ‘ ٹول کی مدد سے ویڈیو کو کی-فریم میں تبدیل کیا اور اسی ایونٹ کا ایک ویڈیو عنایہ خان آفیشیل نامی یوٹیوب چینل پر ملا جسے کیپشن،’ بے شرم رنگ عنایہ خان‘ دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں یہ ویڈیو عنایہ کے انسٹاگرام پروفائل پر بھی دستیاب تھی۔ انہوں نے اس شخص کو ٹیگ کیا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے ڈانس کیا ہے اور یہ بلاول نہیں پاکستان کے ایک دیگر انسٹاگرامر مہروز بیگ ہیں۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ڈانس کرنے والا شخص پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو نہیں ہیں بلکہ مہروز بیگ ہیں، اس لیے طارق فتح اور دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا گیا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔