Skip to content
دسمبر 5, 2023
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Live
  • Featured
  • Hate

DFRAC ایکسکلوزیو: پاکستان اسٹریٹجک فورم کے بھارت مخالف نیکسَس کا  پردہ فاش

Mobeen Ahmad دسمبر 5, 2022 1 min read

آج کے اس بے حد ڈیجیٹل دور میں مختلف پلیٹ فارمس کے ذریعے اپنے نَیریٹیو (من گھڑنت) کو گڑھنے کے لیے اطلاعات کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح کسی بھی اطلاع کو پیش کرکے اس کے مطالیب و مفاہیم  کو آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔ ان نَیریٹیو کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس  کے یوزرس کو ایک یقینی سمت میں لے جانے کے لیے آج کل ان ہتھکنڈوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنی گذشتہ رپورٹ میں ہم نے  Pakistan Strategic Forum کے ٹویٹر اکاؤنٹس کی جانب سے چلائے جا رہے پروپیگنڈہ کو ایکسپوز کیا تھا، جسے آپ اس لنک پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

 DFRAC کےاس تجزیہ میں ہم  PSF نیٹ ورک  کے کئی اکاؤنٹس میں سے دو اکاؤنٹس کا تجزیہ کریں گے۔ اس تجزیہ میں ان کے نفرتی بیانوں اور بھارت مخالف ایجنڈے پر روشنی ڈالیں گے۔ اس رپورٹ کو مختلف حصوں میں منقسم کیا گیا ہے، جو بایں طور درج ذیل ہے۔

  • مختلف پی ایس ایف کے اکاؤنٹس کا تعارف
  • بھارت کو نشانہ بنانے والے فیک اور گمراہ کن کنٹینٹ کا فیکٹ چیک
  • کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے خلاف نفرت کی تشہیر
  • جانب داری کا تجزیہ
  • بھارت کے خلاف ایجنڈہ
  • PSF کے  اکاؤنٹس کا تجزیہ

پی ایس ایف کے اکاؤنٹس کا تعارف

یہ رپورٹ PSF نیکسَس سے لیے گئے دو اکاؤنٹس پر مرکوز ہے۔ یہ اکاؤنٹس پی ایس ایف کے جاری نَیریٹیو کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

1  The Intel Consortium

Link

The Intel Consortium کے 26.3 ہزار فالوورس ہیں۔ اس کے بایو کے مطابق یہ اکاؤنٹ  @ForumStrategic کے O&S ڈائریکٹوریٹ کا ہے، اس میں لکھا گیا ہے: Weapons Intelligence, Threat Matrix and National Security Policy, Conflict Analytics, OSINT, Aerospace, Diplomacy & War.

نیچے دیا گیا گراف ان یوزرس کو ظاہر کرتا ہے ، جنھوں نے   The Intel Consortiumکےٹاپ 20 ٹویٹس کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔ ان میں @AhsanKh74663374، @Umarhere73، @Abdullah5385 اور@KaleemUqbah وغیرہ یوزرس شامل ہیں۔

2.   Conflict Watch PSF

Link

یہ اکاؤنٹ  @ForumStrategic کے کانفِلِکٹ  اینالیٹِکس ڈیویژن کا ہے۔ اس کے 5.8 ہزار فالوورس ہیں اور اس کے بایو میں لکھا گیا ہے:  Gaining & disseminating vital open-source intelligence obtained from studying external conflicts around the globe।

نیچے دیا گیا گراف ان یوزرس کو ظاہر کرتا ہے، جنھوں نے کانفِلِکٹ  واچ کے ٹاپ 20 ٹویٹس کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے، اس کے کچھ کلیدی یوزرس میں @danish_shazarul،   @Arslan450here ، @AhsanKh74663374، @malik_nawas5 وغیرہ شامل ہیں۔  وہیں اس کے کچھ یوزرس بھارت سے بھی ہیں، جن میں @GurbaxBains، @anshu14200، @Akash_NaikR  وغیرہ شامل ہیں۔

نیچے دیے گئے ٹائم لائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانفِلِکٹ واچ کے اکاؤنٹ بنانے کے بعد ٹویٹ کی شروعات 14 ستمبر 2022 سے ہوئی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹیل کنسورٹیَم کے ٹویٹس کی تعداد، وقت کے ساتھ بڑھی ہے۔

بھارت کے خلاف فیک اور گمراہ کن کنٹینٹ کا فیکٹ چیک:

  • دعویٰ: بھارت میں بنی کھانسی کی دوا (کف سیرپ) بچوں کی اموات کا سبب ہے۔

کانفِلِکٹ  واچ پی ایس ایف اور دی انٹیل کنسورٹیم، دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈو نیشیا میں ہندوستان میں  بنی کف سیرپ کے سبب بچوں کی موت ہوئی ہے۔

 فیکٹ چیک:

انڈونیشیا  ((BPOM) نے واضح طور پر ذکر کیا تھا کہ  diethylene glycol اور ethylene glycol یہ دونوں کیمیکل انڈونیشیا میں رجسٹرڈ نہیں تھے اور یہ مغربی افریقہ میں استعمال کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں، یہ واضح نہیں ہواکہ سیرپ درآمد کیا گیا تھا یا مقامی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس لیے، یہ سیرپ ہندوستان میں بننے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

  • دعویٰ: پاکستان ،  بھارت کے خلاف 1965 کا فاتحِ جنگ تھا

ایک ٹویٹ میں، دی انٹیل کنسورٹیم نے لکھا، ’اوہ، میں صرف بھارت کے ساتھ 1995 کے پاکستان جنگ کے ٹینک لڑائیوں کی بات کر رہا ہوں۔ ہم نے اسے جیتا تھا۔

Link

فیکٹ چیک: نیچے اس بارے میں کوِئنٹ کی ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے کہ 1965 کی جنگ میں کس نے کیا کھویا تھا۔

Source link

اس جنگ میں پاکستان نے پہلے سے زیادہ وسائل اور علاقوں کو کھویا تھا اور ایسے کوئی اعداد و شمار نہیں  ہیں جو پی ایس ایف کے اس دعوے کو ثابت کر سکے کہ 1965 کی جنگ پاکستان نے جیتا تھا۔

جنگ کے بعد بھارت اور پاکستان نے ’رن آف کَچھ‘ میں جنگ روکنے کے لیے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔ ’جہاں بھارت پاکستان دونوں حکومتوں نے گجرات/ مغربی پاکستان سرحد ی علاقے میں یکم جنوری 1965 کو جنگ بندی اور پہلے جیسی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے اس یقین کے ساتھ اتفاق رائے ظاہر کیا تھا کہ یہ سمجھوتہ ، پورے ہندوستان /  پاکستان کے سرحد کے ساتھ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے میں حصہ داری کرے گا۔

source link

اس لیے، پی ایس ایف فرنٹ کا یہ دعویٰ کہ پاکستان نے 1965 کی یہ جنگ جیت لی تھی۔ یہ لوگوں (یوزرس)  کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

  • دعویٰ: مہاراشٹر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگے

 Conflict Watch PSF   (@AmRaadPSF) نے  بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا ایک ویڈیو پوسٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ’مہاراشٹر میں پی ایف آئی کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے  #مہاراشٹر #بھارت میں #نریندر مودی کی حکومت اقلیتوں کو ان کی سرحد سے باہر دھکیل رہی ہے RSS کی بھیڑ مساجد، چرچ اور دیگر مذہبی مقامات کو بدنام کرتی ہے، ظالم #RSS، #بھارتی کمیونٹی کا پولرائیزیشن کر رہا ہے، اب سیکورزم کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔

Link

فیکٹ چیک: DFRAC  کی ٹیم نے پایا کہ در حقیقت ’پاپولر فرنٹ زندہ باد‘ کے نعرے لگ رہے تھے، ساتھ ہی پولیس نے اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دعویٰ: بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بھارت پر الزام

انٹیل کنسورٹیم نے ایک رپورٹ کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا،’عالمی دہشت گردی میں بھارت کی حصہ داری کا پردہ فاش کرتے ہوئے قطر نے حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق حکام کو گرفتار کیا ہے۔ افسران کیٹیگرائزڈ ڈیٹا کو اسرائیل اور بھارت میں منتقل کرنے میں فعال طور پر ملوث تھے‘۔

link

فیکٹ چیک: رپورٹس کے مطابق ان سابق حکام کے خلاف الزامات ہنوز نامعلوم ہیں، لیکن انٹیل کنسورٹیم نے ایک آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے بھارت پر بین الاقوامی دہشت گردی کا الزام لگایا ہے۔

  • کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان کے خلاف نفرت پھیلانا

پی ایس ایف کے یہ دونوں اکاؤنٹس ہندوستان کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے کشمیر کے مسائل پر ہندوستان کے خلاف کئی نفرت بھرے ٹویٹ کیے گئے ہیں، ان میں کشمیر  کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ قرار دیا ہے، یوکرین کی صورتحال کا تقابل کشمیر سے کرنا اور نفرت پھیلانے والوں Mushaal Hussein جیسے فیک پیڈلرس کی حمایت میں پوسٹ شیئر کرنا شامل ہے۔

  • جانبداری اور نیت کا تجزیہ

اس اکاؤنٹ کے ذریعے یوکرین کے وزیر خارجہ کے اس بیان کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا، جس میں روس سے تیل خریدنے پر ہندوستان کی تنقید کی گئی تھی۔

link

حالانکہ اِنٹیل کنسورٹیم نے کہیں بھی روس کے خام تیل کے سب بڑے درآمد کنندہ جرمنی اور یورپی یونین کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے جو کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران روس کے گیس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان  ہیں۔

link

اتنا ہی نہیں، پی ایس ایف کے ان دونوں اکاؤنٹس نے چین کے بارے میں کئی ایسی پوسٹ شیئر کی ہیں، جو چین کی مدح سرائی میں ہیں۔ وہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن اویغورمسلمانوں کے ساتھ چین جو کر رہا ہے، اسے بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔ چین کو لبھانے کے لیے ان کی جانب سے کیے گئے ٹویٹس کو نیچے دیے گئے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

China can be seen below.

  • بھارت کو بدنام کرنا

پاکستان سمیت چین، کیوبا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے دیگر ممالک نے بھی اس تجویز پر ووٹ دینے سے پرہیز کیا ہے۔ پھر بھی ان اکاؤنٹس نے اپنے ٹویٹ میں صرف ہندوستان پر نشانہ سادھا ہے۔

link
  • سدھو موسے والا کا بد بختانہ قتل نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے مداحوں کو جھکجھور کر رکھ دیا۔ لیکن ان اکاؤنٹس نے موسے والا کے واقعہ کو ہندوستان میں فرقہ واریت مشتعل کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا۔ ایک ٹویٹ میں کانفِلِکٹ  واچ پی ایس ایف نے لکھا،’ہندوستانی گلوکار سدھو موسے والا کو  گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ سکھوں اور مسلمانوں سمیت  #بھارت کی اقلیتوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ #سدھو موسے والا سکھوں کے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے جس کی اس کو قیمت چکانی پڑی۔

ان اکاؤنٹس کی جانب سے سدھو موسے والا کا قتل کے پیچھے اقلیتوں کا استحصال بتایا گیا ہے، جبکہ اس معاملے میں مذہبی اینگل نہیں ہے۔ دَینِک جاگرن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ موسے والا کا قتل آپسی تنازعہ میں کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایف اکاؤنٹس کا تجزیہ
  • کانفِلِکٹ واچ نے کئی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس میں ہندوسان بھی شامل ہے۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں: #IndiaArmy، #ModiShamesIndia، #BoycottIndianProducts، #IndiaSupressingSpeech وغیرہ۔ نیچے دیے گئے ورڈ کلاؤڈ میں استعمال کیے گئے ہیش ٹیگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
  • نیچے دیا گیا ورڈ کلاؤڈ ان لفظوں کو پیش کرتا ہے جو دونوں اکاؤنٹس کی جانب سے ہندوستان پر کیے گئے ٹویٹس میں سب سے زیادہ استعمال کیے گئے تھے۔ کچھ لفظو ں میں؛ دہشت گردی، ایٹم، بھارتی فوج، کشمیر وغیرہ شامل ہیں۔
  • نیچے وہ اکاؤنٹس دیے گئے ہیں جن کا زیادہ تر کانفِلکٹ واچ کی جانب سے مینشن (ذکر) کیا گیا تھا۔
  • نیچے وہ اکاؤنٹس دیے گئے ہیں جن کا ذکر زیادہ تر انٹیل کنسورٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 
  • نیچے دیے گئے پائی چارٹ، کانفلکٹ واچ کے اکاؤنٹ کی جانب سے کیے جانے والے پوسٹ کےتنوع کو دکھا تا ہے۔
  • نیچے دیا گیا پائی چارٹ، انٹیل کنسورٹیم کے اکاؤنٹ کی جانب سے کیے گئے پوسٹ کےتنوع کو دکھاتا ہے۔

نتیجہ:

اس رپورٹ میں پی ایس ایف کے کئی اکاؤنٹس میں سے دو اکاؤنٹس کی جانب سے استعمال کی جانے والی فہرست میں ہیرپھیر، گمراہ کن مواد کی تشہیر اور فیک نیوز پوسٹ کرنے کی صورتحال کو واضح کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کیسے بھارت کے خلاف اپنے جانبدارانہ اور نفرت انگیز نَیریٹیو کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اپنے نَیریٹیو کو پورا کرنے کے لیے، انہوں نے غلط اطلاعات اور آدھے سچ کا استمعال کیا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں سخت تشویشناک ہیں کہ اگر کوئی تنظیم یا تِھنک ٹَینک کی آڑ میں اتنی بڑی تعداد میں غلط معلومات شیئر کرتا ہے، تو کیا اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

About Author

Mobeen Ahmad

See author's posts

    Tags: DFRAC Fact Check Urdu Inida Pakistan Pakistan Strategic Forum PSF

    Continue Reading

    Previous: گجرات میں مولویوں کو 10 ہزار تنخواہ اور 100% حج سبسڈی دے گی اے اے پی؟ پڑھیں – فیکٹ چیک
    Next: ہندو رہنما کی موت پر دگ وجے سنگھ نے اللہ سے دعا مانگی؟ پڑھیں – فیکٹ چیک

    Related Stories

    کانگریس حکومت والی ریاست کرناٹک میں گایوں کا مارا جا رہا ہے اور پولیس ہے بے بس! جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت  Cow slaughter is happening in Congress ruled Karnataka and the police is helpless!
    1 min read
    • Fact Check
    • Featured
    • Misleading

    کانگریس حکومت والی ریاست کرناٹک میں گایوں کا مارا جا رہا ہے اور پولیس ہے بے بس! جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت 

    دسمبر 5, 2023
    مسلم شخص نے ترنگا بائک پر لگانے سے ہندوؤں کو روکا؟ جانیں، وائرل ویڈیو کی سچائی 
    1 min read
    • Fact Check
    • Featured
    • Misleading

    مسلم شخص نے ترنگا بائک پر لگانے سے ہندوؤں کو روکا؟ جانیں، وائرل ویڈیو کی سچائی 

    دسمبر 4, 2023
    یو اے ای نے کیا شاندار استقبال، برج خلیفہ پر نظر آئی PM مودی کی تصویر؟ 
    1 min read
    • Fact Check
    • Featured
    • Misleading

    یو اے ای نے کیا شاندار استقبال، برج خلیفہ پر نظر آئی PM مودی کی تصویر؟ 

    دسمبر 2, 2023

    Popular post

    fact check

    کانگریس حکومت والی ریاست کرناٹک میں گایوں کا مارا جا رہا ہے اور پولیس ہے بے بس! جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت  Cow slaughter is happening in Congress ruled Karnataka and the police is helpless!

    کانگریس حکومت والی ریاست کرناٹک میں گایوں کا مارا جا رہا ہے اور پولیس ہے بے بس! جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت 

    دسمبر 5, 2023
    مسلم شخص نے ترنگا بائک پر لگانے سے ہندوؤں کو روکا؟ جانیں، وائرل ویڈیو کی سچائی 

    مسلم شخص نے ترنگا بائک پر لگانے سے ہندوؤں کو روکا؟ جانیں، وائرل ویڈیو کی سچائی 

    دسمبر 4, 2023
    یو اے ای نے کیا شاندار استقبال، برج خلیفہ پر نظر آئی PM مودی کی تصویر؟ 

    یو اے ای نے کیا شاندار استقبال، برج خلیفہ پر نظر آئی PM مودی کی تصویر؟ 

    دسمبر 2, 2023
    جاپان سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہوا مظاہرہ! جانیں کیا ہے معاملہ؟  A video of a demonstration in Japan is going viral on social media. The users sharing the video claim that the people of Japan are raising slogans to throw Muslims out of their country. Further, they are writing that it seems the Japanese are also fed up with them.

    جاپان سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہوا مظاہرہ! جانیں کیا ہے معاملہ؟ 

    دسمبر 1, 2023
    بھارت میں مدارس کے اندر دی جا رہی ہے گلا کاٹنے کی ٹریننگ؟ جانیں وائرل ویڈیو کی سچائی

    بھارت میں مدارس کے اندر دی جا رہی ہے گلا کاٹنے کی ٹریننگ؟ جانیں وائرل ویڈیو کی سچائی

    نومبر 30, 2023
    کولگام گھاٹی میں ہندوستانی فوج نے پانچ کشمیری نوجوانوں  کو مراڈلا؟ Kashmiri Youth killed by Indian Troops in Kulgam Valley? Know the Reality Here

    کولگام گھاٹی میں ہندوستانی فوج نے پانچ کشمیری نوجوانوں  کو مراڈلا؟

    نومبر 22, 2023

    Connect with Us

    • Facebook
    • Instagram
    • Twitter
    • Youtube

    IFCN certified

    Newsletter

    Tags

    Aaj Tak America Amit Shah Army Assam Bangladesh BJP Charanjit Singh Channi CM Covid-19 Cricket Cybercrime Cybersecurity DFRAC Egypt Elon Musk Fact Check Urdu Fake Fake news Gujarat Hackers Hindu Imran Khan Islam ISRO Kangana Ranaut Kashmir Love Jihad Mahatma Gandhi Misinformation Misleading Morphed Muslim Namaz Narendra Modi Pakistan PM Modi Rahul Gandhi Russia Shahrukh Khan Sonia Gandhi Sri Lanka Telangana Temple Turkey

    recent post

    • کانگریس حکومت والی ریاست کرناٹک میں گایوں کا مارا جا رہا ہے اور پولیس ہے بے بس! جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت 
    • مسلم شخص نے ترنگا بائک پر لگانے سے ہندوؤں کو روکا؟ جانیں، وائرل ویڈیو کی سچائی 
    • یو اے ای نے کیا شاندار استقبال، برج خلیفہ پر نظر آئی PM مودی کی تصویر؟ 
    • جاپان سے مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے ہوا مظاہرہ! جانیں کیا ہے معاملہ؟ 
    • بھارت میں مدارس کے اندر دی جا رہی ہے گلا کاٹنے کی ٹریننگ؟ جانیں وائرل ویڈیو کی سچائی
    • About Us
    • Contact us
    • Privacy Policy
    • Non-Partisanship Policy
    • Facebook
    • Instagram
    • Twitter
    • Youtube
    Copyright © 2023 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions