نوجوانوں کے لیے بے حد محرِّک شخصیت، برطانوی سامراج سے جنگِ آزادی کی لڑائی کو نئی توانائی بخشنے والے، آزاد ہند فوج کے بانی، نیتا جی سبھاش چندر بوس 23 جنوری 1897 کو اڈیشہ کے شہر کٹک میں پیدا ہوئے۔ آج نیتا جی کا یومِ پیدائش ہے جسے ’پراکرم دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا یوزرس انھیں ’آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم‘ کہہ کر یاد کر رہے ہیں۔
بھگوا کرانتی سینا کی قومی صدر اور راشٹریہ سیویکا سمیتی کی رکن، ویریفائیڈ سادھوی پراچی نے ٹویٹ کیا،’آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم سبھاش چندر بوس جی کی جینتی پر شَت شَت نَمَن وَندَن (بے حد خراج عقیدت)‘۔
Web Archive Link
سونو سنگھ ٹھاکر نامی یوزر نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرکے لکھا،’آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم سبھاش چندر بوس جی کی جینتی پر شَت شَت نمن وندن 🙏🇮🇳 #Netaji_Subhash_Chandra_Bose_Ji #ParakramDiwas‘
आज़ाद भारत के पहले प्रधानमंत्री सुभाषचन्द्र बोस जी की जयन्ती पर शत-शत नमन वंदन 🙏🇮🇳 #नेताजी_सुभाष_चंद्र_बोस_जी#पराक्रमदिवस pic.twitter.com/umCmBZge88
— सोनू ठाकुर हिंदू (@SonuTha77446253) January 23, 2023
اسی طرح دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی نیتا جی کو آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر یاد کیا ہے۔
आज़ाद भारत के पहले प्रधानमंत्री सुभाषचन्द्र बोस जी की जयन्ती पर शत-शत नमन वंदन 🙏🇮🇳#SubhashChandraBose#ParakramDiwas2023 pic.twitter.com/7H5zscvxWe
— K.k🇮🇳 (@Vaghkan) January 23, 2023
فیکٹ چیک
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے ہم نے گوگل پر ایک سمپل سرچ۔ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا ہاؤسز کی طرف سے پبلش رپورٹس ملیں۔
وکی پیڈیا پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق 1947 میں برطانوی سامراج سے آزادی کے بعد پنڈت جواہر لال نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
جاگرن جوش کی جانب سے پبلش ایک آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ پنڈت نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے اور سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم ہیں۔
کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنگاپور میں آزاد ہند حکومت قائم ہوئی تھی۔ لیکن اس وقت ہندوستان کو بہ ضابطہ آزادی نہیں ملی تھی۔ ہندوستان کو بہ ضابطہ طور پر 15 اگست 1947 کو آزادی ملی اور جواہر لعل نہرو اس وقت بھارت کے وزیر اعظم تھے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس بشمول سادھوی پراچی، نیتا جی سبھاش چندر بوس کو آزاد بھارت کا پہلا وزیر اعظم کہہ کر مخاطب کرنا (دعویٰ) غلط ہے، کیونکہ آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو ہیں۔