بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر کے رام چرت مانس پر متنازعہ بیان کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک پر ان کے بیان کو لے کر تنازعہ ہو رہا ہے۔ اس دوران چندر شیکھر کا ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں انھیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ محبت اور ایمان کا پیغام دینے والا تنہا اسلام ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میجر سریندر پونیا نامی یوزر نے لکھا،’3 دن پہلے بہار کے آر جے ڈی کوٹے کے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے کہا کہ رام چَرِت مانس کو جلا دو، آج وہ کہہ رہے ہیں – محبت اور ایمان کا پیغام دینے والا اکیلا اسلام ہے۔ حد ہے…صرف ایک کمیونٹی کے ووٹوں کے لیے آرجےڈی کے لوگ PFI/SIMI کی حمایت کریں گے اور ہندوؤں کی آستھا (عقیدے)کو گالی دیں گے‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے بہار کے وزیر تعلیم چندریشکھر کے اس بیان سے متعلق گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ ہمیں وزیر چندر شیکھر کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو ملا۔ یہ ویڈیو 4 مئی 2022 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایک صحافی کے سوال پر کہا،محبت اور ایمان کا پیغام دینے والا اکیلا اسلام ہے‘۔ انہوں نے اس ویڈیو کو کیپشن،’ایمان اور محبت کی جے ہو – نفرت کی کشے (تباہی) ہو‘ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال فی الحال کا نہیں بلکہ سنہ 2022 کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔