سوشل میڈیا پر ایک خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیفا لیجنڈ فٹبال کھلاڑی پیلے کے پیر کو اپنے میوزیم میں رکھے گا۔ واضح ہو کہ 29 دسمبر 2022 کو پیلے کا انتقال ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ فیفا لیجنڈ پیلے کے پاؤں اپنے میوزیم میں رکھے گا۔ پیلے کے اہل خانہ نے بھی اجازت دے دی ہے۔
کئی یوزرس نے اس پوسٹر کو شیئر کیا ہے تو کئی یوزرس نے اس خبر کی حقیقت پر سوال بھی کھڑے کیے ہیں۔ اس میں ویریفائیڈ یوزر بھی شامل ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے گوگل پر کچھ کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ لیکن اس کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں ملی۔
پھر ہماری ٹیم نے اس کے بارے میں جاننے کے لیے فیفا کی آفیشل ویب سائٹ اور ٹویٹر اکاؤنٹ چیک کیا۔ لیکن ہمیں اس سے متعلق کوئی پریس ریلیز یا آفیشیل بیان نہیں ملا۔ تاہم، ویب سائٹ پر پیلے کی موت پر تعزیتی کچھ مضامین ملے، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ فیفا کے اپنے میوزیم میں پیلے کے پیر رکھنے کا دعویٰ پوری طرح سے فیک ہے۔