بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا 7 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ اب انھیں پجاریوں سے بھی پریشانی ہے…
اس ویڈیو کلپ میں راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ – یہ ملک تپسویوں کا ہے۔ یہ ملک پجاریوں کا نہیں ہے۔ ریئلٹی (حقیقت) اس دیش کی یہی ہے۔
فیکٹ چیک:
امت مالویہ کی شیئر کردہ ویڈیو کلپ کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے راہل گاندھی کے اس بیان سے متعلق ویڈیو کو سرچ کیا۔ اس دوران، ہمیں کانگریس کے رہنما شری نیواس بی وی کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ایسا ہی ایک ویڈیو ملا، جس میں امت مالویہ کی شیئر کردہ ویڈیو کلپ کے ساتھ راہل گاندھی کے پورے بیان کا ایک اور ویڈیو بھی ہے۔
اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے، شری نیواس نے امیت مالویہ کو جواب دیا – کیا فضول زندگی ہے نا Malware تمھاری؟ صبح اٹھو، ویڈیو چھانٹو، پھر اسے آدھا ادھورا کاٹو اور شہنشاہ کو خوش کرنے کے لیے سارا دن پھیلاؤ…
شری نیواس کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو میں راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کہتی ہے، آر ایس ایس کہتی ہے، نہیں بھیا تپسیا کی کوئی ریسپیکٹ (عز و احترام) نہیں ہونی چاہیے۔ جو ہماری پوجا کرے گا، اس کی ریسپیکٹ ہوگی۔ اب آپ اس فریم ورک سے نوٹ بندی کو دیکھیے۔ کیا نوٹ بندی نے ہندوستان کے غریب کے تپسیا کی ریسپیکٹ کی؟ وہ تپسیا پر آکرمن (حملہ) تھا۔ اس کا میسج تھا؛ کسان سے مزدور سے چھوٹے بیوپاری (تاجر) سے۔ بھیا تو جتنی تپسیا کرنی ہے، تو کر لے، کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ جلا دے۔ بی جے پی – آر ایس ایس اس ملک کو فورس (زبردستی) پوجا کی جانب لے جا رہے ہیں۔ دھن (پیسے) کا استعمال کرکے، انسٹی ٹیوشن کو کیپچر کرکے، لوگوں کو ڈرا کے آپ لوگوں کو ڈرا کے، وہ آپ سے کہہ رہے ہیں بھیا! تپسیا مت کرو، آپ سے کہہ رہے ہیں، آپ کی جو تپسیا ہے جو سچائی ہے جو سچائی مطلب آپ کی ٹیلی ویژن اسکرین پر ڈالی ہے وہ مت کرو، مار دیں گے! ہماری پوجا کرو۔ اس لیے پردھان منتری جی (وزیراعظم) آپ کے سامنے نہیں آ سکتے، کیونکہ اس میں آپ کی تپسیا کی جھلک نظر آ جائے گی۔ کہیں نہ کہیں سے کوئی سوال پوچھ جائے گا۔ تو یہ لڑائی پوجا اور تپسیا کے بیچ ہے۔ ہمارا سنگٹھن (تنظیم) تپسیا کا ہے۔
نتیجہ :
کانگریس کے رہنما شری نیواس کا شیئر کردہ ویڈیو دیکھ اور سن کر واضح ہو جاتا ہے کہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کی شیئر کردہ ویڈیو کلپ گمراہ کن ہے، کیونکہ ویڈیو کلپ میں راہل گاندھی کے بیان کے ایک چھوٹے سے جزو کو دکھایا گیا ہے۔