Digital Forensic, Research and Analytics Center

پیر, نومبر 28, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

ہندو تنظیموں نے اسکولوں میں دعا کے بجائے ’ہندو بھجن‘ گانے کا مطالبہ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

سوشل میڈیا اکاؤنٹ، مرصد مسلمي الهند (@India__Muslim) مسلسل ہندوستان...

دہلی میں دو مسلمانوں نے ایک ہندو لڑکے کو کیا قتل؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو...

کیا پاکستان نےکیا بلوچستان کے خلاف اعلان جنگ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

پاکستان اور بلوچستان کے مابین جنگ کے حوالے سے...

فیکٹ چیک: کیا  حکومتِ ہند 3000 مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے...

کیا پاکستانیوں نے وراٹ کوہلی کو مانگا کشمیر کے عوض؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

میلبرن میں کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست فاش دی۔ اس دوران وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کو بھارت کو شاندار جیت سے ہمکنار کیا۔ 

اس جیت کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی مداح پاکستان کے حوالے سے طرح طرح کے میم اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ دریں اثناء بھارتی فوج میں ڈی جی ایم او رہ چکے لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیہ نے پاکستانی پرچم لیے ہوئے افراد کی ایک تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے ایک بینر بھی پکڑا ہوا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ہمیں کشمیر نہیں  چاہیے۔ ہمیں وراٹ کوہلی دے دو۔ 

Source: Twitter

مسٹر بھاٹیہ نے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا۔ یہ مانگنے کی عادت! کچھ بھی نہیں ملے گا۔ 

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے انٹرنیٹ پر تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں ایسی ہی ایک تصویر ملی، جس میں بینر پر لکھا ہے-’ہمیں چاہیے آزادی‘ (We want Azadi)۔ 

یہ تصویر گیلانی کے حامیوں کی ہے، جو حذب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے تھے۔

نتیجہ:

DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل تصویر فیک ہےکیونکہ یہ تصویر ایڈٹ/فوٹوشاپ کی گئی ہے۔