Digital Forensic, Research and Analytics Center

بدھ, نومبر 30, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

Popular Posts

Latest

فیکٹ چیک: کیا کشمیر میں تین لاکھ کشمیری ہندوؤں کا قتل عام؟ اشوک پنڈت نے کیا فیک دعویٰ

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI)...

فیکٹ چیک: ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا فیک اسکرین شاٹ وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل...

آن لائن اسکین الرٹ: قطر نہیں دے رہا 50GB فری ڈیٹا- پڑھیں فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا...

فیکٹ چیک: ’36 ٹکڑےکرنے‘ کا بیان دینے والا راشد خان نہیں، وکاس کمار ہے

شردھا واکر کو اس کے پارٹنر آفتاب پونہ والا...

پرینکا گاندھی کے بارے میں جھوٹا دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل، پڑھیںفیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا ایک ویڈیو جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ اس 14 سیکنڈ کے ویڈیو میں پرینکا گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا پورا زور روزگار دلوانے میں جائے گا اور ساڑھے چھ سو اسی کروڑ‘۔ سوشل میڈیا یوزرس ’ساڑھے چھ سو اسی کروڑ‘ کہنے پر پرینکا گاندھی کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں۔ 

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا-’ساڑھے چھ سو اسّی کروڑ پہلی ریلی سے ہی دھماکہ شروع، پرینکا گاندھی تو جھانکی ہے، راہل گاندھی کا بھاشن (تقریر) ابھی باقی ہے‘۔ 

وہیں اس ویڈیو کو کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی شیئر کر رہے ہیں۔

 فیکٹ چیک

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کئی فریم میں بانٹا اور انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب پر  The Tribune کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کو سرخی،’ive : Priyanka Gandhi to launch Congress’ poll campaign ‘Parivartan Pratigya Rally’ in Himachal‘ دی گئی ہے۔ 

ویڈیو کے 1:16:10 سیکنڈ سے 1:16:22 سیکنڈ کے حصے میں، پرینکا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا سارا زور روزگار دلوانے میں جائے گا اور چھ سو اسی کروڑ… چھ سو اسی کروڑ کا اسٹارٹ اپ فنڈ بنوائیں گے‘۔ 

پرینکا گاندھی یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کر رہی ہیں اور اس دوران چھ سو اسی کروڑ بولتے ہوئے ان کی زبان پھسل گئی اور وہ چھ سو اسی کروڑ بول گئیں۔ تاہم اگلے ہی لمحے انہوں نے اپنی بات درست کرتے ہوئے چھ سو اسی کروڑ کہہ دیا۔

نتیجہ:

ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ پرینکا گاندھی کے بارے میں سوشل میڈیا یوزرس کی طرف سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔

دعویٰ: پرینکا گاندھی نے ساڑھے چھ سو اسی کروڑ کہا 

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن