سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو ’TIMES NOW नवभारत‘ (ٹائمس ناؤ نوبھارت)نامی نیوز چینل کا ہے۔ اس ویڈیو میں اینکر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا بیان پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کی حمایت کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’#CongressSupportsPFI اَینٹی ہندو کانگریس *PFI پر حکومت نے ڈنڈا ڈالا تو راہل گاندھی کے پیٹ میں درد اٹھا‘۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کرکے یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے ہم نے سب سے پہلے یوٹیوب پر ’TIMES NOW नवभारत‘ کے چینل کو دیکھا۔ ہمیں ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کو سرخی،’Congress President Election اور PFI پر راہل گاندھی کا یہ بڑا بیان۔| ED-NIA Raid On PFI| Hindi News‘ دی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں اینکر کہہ رہی ہے،’ایجنسیوں پر قبضہ کرنے والوں سے بھی لڑ رہے ہیں کیا۔ ملک کے لوگ نفرت پسند نہیں کرتے ہیں۔ راہل گاندھی کا یہ جو بیان ہے، PFI کو سپورٹ کر رہا ہے کیونکہ جس طرح سے کاروائی کی جا رہی ہے PFI کے کارکنان پر اس کے بعد راہل گاندھی کا یہ بیان کہ ملک کے لوگ نفرت پسند نہیں کرتے ہیں‘۔
وہیں اسی ویڈیو میں راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’ہر طرح کی فرقہ واریت اور ہر طرح کے تشدد کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ فرقہ پرستی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہونی چاہیے، چاہے وہ جہاں سے بھی پھیل رہا ہو‘۔ راہل کے اس بیان کے بعد اینکر پھر کہتی ہے،’سوال یہ ہے کہ آخر راہل گاندھی کیا کہنا چاہتے ہیں؟ کیا جس طریقے سے پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر ریڈ کی گئی، جس طریقے سے پی ایف آئی کے جو بڑے آفیسرس ہیں، جو بڑے نیتا ہیں، ان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کی حمایت کرتے ہوئے راہل گاندھی یہ بیان دے رہے ہیں‘۔
وہیں ’آج تک‘ کی ایک خبر کے مطابق،’قومی تفیتیشی ایجنسی (NIA) کی جانب سے PFI (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) سے وابستہ افراد اور ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی کاروائی سے متعلق کانگریس کے سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے سلسلے میں زیرو ٹولرینس ہونا چاہیے۔ کیرالا کے ایرناکُلم میں میڈیا سے بات چیت میں راہل گاندھی یہ باتیں کہیں‘۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی نے کبھی پی ایف آئی کی حمایت نہیں کی ہے لہذا ’TIMES NOW नवभारत‘ کی اینکر اور دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔
دعویٰ: راہل گاندھی نے کی پی ایف آئی کی حمایت
دعویٰ کنندگان: TIMES NOW नवभारत اور دیگر سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک