Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: سدرشن نیوز کے جرنلسٹ ساگر کمار کا مسلمانوں سے متعلق گمراہ کن دعویٰ

فیکٹ چیک: سدرشن نیوز کے جرنلسٹ ساگر کمار کا مسلمانوں سے متعلق گمراہ کن دعویٰ

سینکڑوں مسلمانوں کا سڑک پر نماز ادا کرنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو فرانس کے دارالحکومت پیرس کا بتایا جا رہا ہے۔اس ویڈیو کو سدرشن نیوز کے صحافی ساگر کمار نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہندوستان کا یہی حال ہونے والا ہے۔ ساگر کمار نے لکھا، ’یہ پیرس میں جمعہ ہے دیکھو اور رووو۔ یہ کل کی بھارت کی تصویر ہے اگر تم نہیں جاگے تو‘۔ 

Tweet Link

وہیں اجے سرکار نامی یوزر نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دے کر اور مسلم خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے لکھا،’یہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعہ کا منظر ہے۔ اگر بھارت میں آبادی پر قابو پانے کے قانون پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو آنے والے وقت میں بھارت میں بھی یہی صورتحال ہوگی۔ گاؤں میں کہاوت ہے کشواہا کا کھیت، میائن کا پیٹ کبھی خالی نہیں ہوتا‘۔

https://twitter.com/Martand777/status/1564668384343740417

کئی دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو پیرس کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/yvs_raizada/status/1564449345080283136

فیکٹ چیک:

ساگر کمار کے دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے InVID ٹول کی مدد سے ویڈیو کو ایک سے زیادہ کی-فریم میں تبدیل کیا۔ پھر ہر کی-فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔

اس دوران ٹیم کو ترکی کی ویب سائٹ yenisafak پر اسی طرح کا ایک ویڈیو ملا، جس میں بتایا گیا کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں مساجد میں نہ جا پانے والے ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر عید کی نماز ادا کی۔ اس دوران پولیس نے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو سڑکوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔

علاوہ ازیں مزید تفتیش پر DFRAC ٹیم نے پایا کہ یہ ویڈیو ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد کا ہے، جو روسی فیڈریشن اور یورپ کی سب سے بڑی اور بلند ترین مساجد میں سے ایک ہے۔

Source: Alamy

سدرشن نیوز اور اس کے صحافیوں کی جانب سے ماضی میں فرضی خبریں اور گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جاتی رہی ہیں، جن کا DFRAC کی ٹیم نے فیکٹ چیک کیا ہے۔ جسے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے پڑھا جا سکتا ہے۔

1- فیکٹ چیک:مسلمانوں کے سناتن دھرم میں واپسی کے دعوے کے ساتھ وائرل تصویرنکلی جھوٹی

2- فیکٹ چیک:کانوڑیوں پر گوشت کا ٹکڑا پھینکنے پر ، سدرشن نیوز نے چلائی گمراہ کن خبر

فیکٹ چیک: کیا لوگوں نے لاؤڈ سپیکر پر اذان کا آپشن ڈھونڈ لیا ہے؟

فیکٹ چیک: سدرشن نیوز نے ایک بار پھر وائرل ویڈیو کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی

5- سدرشن نیوز کی اشتعال انگیز نشریات اور قابل اعتراض تقاریر کی ڈیٹا رپورٹ!

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے کیونکہ یہ ویڈیو پیرس کا نہیں بلکہ ماسکو کا ہے۔ نیز یہ ویڈیو جمعہ کی نماز کا نہیں بلکہ عید کا ہے۔