نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ مغل شہنشاہ شاہجہاں نے تاج محل بنوانے کے بعد تمام مزدوروں کے ہاتھ کٹوا دیے تھے۔
اس پروگرام سے متعلق ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تاج محل کو بنانے والے مزدوروں کے ہاتھ کٹوائے تھے اور پی ایم مودی نے عظیم الشان کاشی دھام بنانے والے مزدوروں پر پھول برسائے ہیں‘۔
فیکٹ چیک
جب ہم نے امیش دیوگن کے دعوے کی جانچ-پڑتال کی تو پایا کہ شاہ جہاں نے تاج محل بنانے والے مزدوروں کے ہاتھ نہیں کٹوائے تھے، بلکہ مزدوروں کو زندگی بھر کی تنخواہ دے کر ان سے تاحیات کام نہ کرنے کا وعدہ لیا تھا۔ اس بابت آج تک، دینک بھاسکر اور لائیو ہندوستان کی رپورٹ بھی ملی، جس میں اس دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔
نتیجہ
ڈی ایف آر اے سی کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ امیش دیوگن کا دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے کیونکہ شاہجہاں نے مزدوروں کو زندگی بھر کی تنخواہ دے کا تا عمر کام نہ کرنے کا وعدہ لیا تھا۔
دعویٰ: شاہ جہاں نے تاج محل بنانے والے مزدوروں کے ہاتھ کٹوا دیے تھے
دعویٰ کنندہ: نیوز 18 کے اینکر امیشن دیوگن
فیکٹ چیک: فیک